Ranaayi
  • ہوم پیج
  • بلاگ
  • خصوصی مضامینNew
  • ادب
  • متفرق
    • صحت
    • سیلف ہیلپ
    • انٹرویوز
    • بچے
    • خواتین
  • آرٹ/کلچر
Home » شوگر کی دواؤں کی چھٹی؟

شوگر کی دواؤں کی چھٹی؟

ڈاکٹر احمد حسن رانجھا

کی طرف سے Ranaayi مارچ 11, 2026
کی طرف سے Ranaayi مارچ 11, 2026 0 comments
شیئر کریں۔ 0FacebookTwitterPinterestWhatsapp
25

فی زمانہ چرب زبانی سب سے منافع بخش فن ہے۔ آپ کو بس باتوں کے طوطے مینا اڑانا آتا ہو پھر دیکھیے لکشمی دیوی کیسے آپ پر مہربان ہوتی ہے۔ علم و ہنر کا توشہ خالی ہو ، چلے گا۔ عقل سے پیدل ہوں یہ بھی قابل قبول ہے۔ بس لچھے دار باتیں بناتے جائیں اور لوگوں کو شیشے میں اتارتے جائیں۔ آپ بس لسان ہوں پھر رطب و یابس جو مرضی ہو بکتے چلے جائیں۔بات ایسی کرنی ہے جس سے عام لوگوں کا دل جیتا جا سکے کہ جو بھی سنے یہ کہے یہ تو میرے دل میں تھا۔ ہماری اکثر عوام اس کلیہ پہ عمل پیرا ہونا بہتر سمجھتی ہے کہ ہینگ لگے نہ پھٹکڑی اور رنگ بھی چوکھا ہے۔ ہماری اکثریت یا تو تھوک میں پکوڑے تلنے کی ماہر یا اس فن کی قدر دان ہے۔ آج کل سوشل میڈیا کی مارکیٹ میں ایسے شعبدہ باز بڑی آسانی سے دستیاب ہیں جو لوگوں کی یہ کہہ کر چونا لگاتے، ورغلاتے، لوٹتے اور ان کی جیب پہ قینچی چلاتے ہیں کہ شوگر کا علاج دواؤں کے بغیر ممکن ہے بلکہ ذیابیطس کا مرض بغیر دوا کے ختم یا ریورس ہو جاتا ہے۔ یہ پرانے حکیمی حربے اور جال ہیں جنہیں نئی شکل میں تیار کر کے سادہ لوح عوام کو ان میں پھانسا جا رہا ہے۔ کوئی چھ ماہ قبل ایک مریض میرے پاس آیا اس کا ہیموگلوبن اے ون سی 14 تھا۔ شوگر کی بہت زیادہ خرابی کی بہت سی علامات اس میں موجود تھیں۔میں نے اسے چہل قدمی، پرہیزاور شوگر کے حساب سے خوراک میں کی جانے والی ساری احتیاطیں بتائیں۔ شوگر کے مرض اور اس مرض سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا پھر اس کے لیے دوائیں تجویز کیں ان دواؤں میں انسولین بھی شامل تھی۔ آدھ گھنٹے کے تفصیلی گفتگو کے بعد حضرت گویا ہوئے کہ ڈاکٹر صاحب آپ نے تو ایسے ہی مجھے انسولین اور دوائیں لکھ کے دے دی ہیں میں نے ایک چودھری کے شوگر ریورسل پروگرام کے لیے فیس جمع کروا دی ہے۔ ان دواؤں اور انسولین کے بغیر ہی میری شوگر تین ماہ میں ریورس ہو جائے گی۔ میں سر پکڑ کے بیٹھ گیا اور دل میں دعا کی کہ اللّٰہ اس مریض کو بھی اسے گمراہ کرنے والے کو بھی ہدایت دے۔ کل ایک دوست اپنی والدہ کو لے کر آئے۔ والدہ کی شوگر ساڑھے چار سو تھی بلڈ پریشر دو سو بٹہ ایک سو بیس ٹھا۔ لاغر اور کمزور ویل چئیر پہ مشکل سے کلینک میں لے کر ائے۔ میں نے بلڈ پریشر اور شوگر کی دواؤں کے بارے میں استفسار کیا۔ ایک سال قبل انہیں ہارٹ اٹیک بھی ہو چکا تھا انجیو گرافی پہ دل کی تینوں شریانوں میں کافی زیادہ تنگی تھی اور بائی پاس تجویز کیاگیا تھا۔ تو دوست نے بتایا کہ چھ مہینے پہلے فیس جمع کروا کے چودھری کے شوگر ریورسل پروگرام میں شمولیت کی تھی تو انہوں نے شوگر، بلڈ پریشر اور دل کی تمام دوائیں بند کروا دی تھیں اور الحمدللہ شوگر ان کی بالکل ختم ہو گئی تھی۔ میں نے استفسار کیا کہ شوگر ختم ہو گئی تھی تو اب یہ ساڑھے چار سو پہ کیوں ہے اور بلڈ پریشر دو سو کیوں ہے؟ تو کہنے لگے کہ اب انہوں نے کھانا پینا شروع کیا ہے تو شوگر بڑھنا شروع ہو گئی ہے اب چودھری کا ڈائیٹ پلان چھوڑ دیا ہے ۔ میں نے پوچھا کہ وہ کیوں چھوڑ دیا تو بتانے لگے کہ اس سے کمزوری اتنی ہو گئی تھی کہ چارپائی سے اٹھ کر واش روم تک بھی جانے کی سکت نہیں رہی تھی تو کھانا پینا دوبارہ شروع کردیا جیسے ہی کھانا دوبارہ شروع کیا تو اس سے شوگر اور بلڈ پریشر اتنا زیادہ بڑھ گیا۔ میں نے جب شوگر بلڈ پریشر اور دل کی دواؤں کے بارے میں پوچھا تو وہ بدستور بند تھیں۔ اس پوسٹ کا مقصد یہ تھا کہ شوگر کے مریض کی صرف شوگر ہی کنٹرول نہیں کرنی ہوتی ، شوگر کے ساتھ ساتھ، بلڈ پریشر ، دل کے امراض اور فالج سے بچاؤ اور کولیسٹرول کا کنٹرول کئی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو دواؤں کے بغیر کنٹرول کرنا مشکل ہوتاہے۔ اگر کسی مریض کا ہیموگلوبن اے ون سی دس سے اوپر ہے اور آپ اسے دوا اور انسولین کے بغیر خوراک سے کنٹرول کرنے کی کوشش کریں گے تو کسی جان لیوا پیچیدگی کا شکار ہوسکتے ہیں جس میں ڈیابیٹک کیٹو ایسیڈوسس، معمولی پیشاب یا چیسٹ انفیکشن کا شدید قسم کے سیپسز میں تبدیل ہو جانا( سیپسز،پورے جس اور خون میں انفیکشن کا شدید پھیلاؤ جو کہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے)۔تو بغیر دوا کے یہ علاج آپ کو راہی ملک عدم بھی کروا سکتا ہے۔ عالم بالا کے اس سفر کے ٹکٹ کا بندو بست چودھری صاحب دوا کے بغیر آپ کے لیے بالکل مفت میں کر دیں گے۔

آپ کو اس میں دلچسپی ہو سکتی ہے۔
  • ہم اور ہماری سوچیں
  • یہ کون ہے احمد شاہ؟
  • دو اہم افسانوں کا تذکرہ
  • فیس بک کی دنیا
شیئر کریں۔ 0 FacebookTwitterPinterestWhatsapp
Ranaayi

گزشتہ تحریر
سیدہ عابدہ حسین؛ اقتدار سے مطالعے تک
اگلی تحریر
محمد حمید شاہد کی سالگرہ

متعلقہ پوسٹس حسب ضرورت متن

میرا کراچی

دسمبر 24, 2025

کالونیل ازم کی ایک نئی شکل

فروری 26, 2026

خود کش حملے کیسے ختم ہوں؟

فروری 12, 2026

لاہور میں بسنت کے رنگ

فروری 11, 2026

جدید دور کی مہلک ترین بیماری

مارچ 7, 2026

اکیسویں صدی کے پہلے 25 برس

دسمبر 22, 2025

رہنما، جو غداروں کے باعث مارے گئے

مارچ 1, 2026

اخلاقیات کی دھنک

جنوری 8, 2026

خطرناک امراض اور سائنس

فروری 12, 2026

ہماری تفریحی سرگرمیاں

دسمبر 31, 2025

Leave a Comment Cancel Reply

اگلی بار جب میں کمنٹ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

Recent Posts

  • محمد حمید شاہد کی سالگرہ
  • شوگر کی دواؤں کی چھٹی؟
  • سیدہ عابدہ حسین؛ اقتدار سے مطالعے تک
  • بیانیہ اور کہانی پن
  • جدید دور کی مہلک ترین بیماری

Recent Comments

دکھانے کے لئے کوئی تبصرہ نہیں۔

رابطہ کیجیے

Facebook Twitter Instagram Pinterest Youtube Email

زیادہ مقبول تحریریں

  • 1

    بلاک کرنے کے نفسیاتی مضمرات

    دسمبر 8, 2025 322 views
  • 2

    صوفیوں کا استاد رنِد

    دسمبر 8, 2025 306 views
  • 3

    محمود الحسن کی کتابیں؛ دسمبر کا بہترین مطالعہ

    دسمبر 8, 2025 299 views
  • 4

    ہم نامی کا مغالطہ

    دسمبر 8, 2025 292 views
  • 5

    نفسیاتی مسائل کے بارے میں ایک غلط فہمی

    دسمبر 8, 2025 266 views

تمام کیٹیگریز

  • others (6)
  • آرٹ/کلچر (4)
  • ادب (44)
  • انٹرویوز (4)
  • بچے (2)
  • بلاگ (44)
  • جشن رومی 2025 (14)
  • خصوصی مضامین (11)
  • سیلف ہیلپ (4)
  • صحت (1)
  • متفرق (31)

نیوز لیٹر کے لیے سبکرائب کیجیے

ہمارے بارے میں

ہمارے بارے میں

رعنائی ایسا آن لائن علمی، ادبی سماجی، اور محدود طور پر صحافتی پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا بھر کے علم و دانش کو انسانوں کی بھلائی کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔

گوشۂ خاص

  • محمد حمید شاہد کی سالگرہ

    مارچ 25, 2026
  • شوگر کی دواؤں کی چھٹی؟

    مارچ 11, 2026
  • سیدہ عابدہ حسین؛ اقتدار سے مطالعے تک

    مارچ 9, 2026

تمام کیٹیگریز

  • others (6)
  • آرٹ/کلچر (4)
  • ادب (44)
  • انٹرویوز (4)
  • بچے (2)
  • بلاگ (44)
  • جشن رومی 2025 (14)
  • خصوصی مضامین (11)
  • سیلف ہیلپ (4)
  • صحت (1)
  • متفرق (31)
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • Threads

Copyright© 2025 Ranaayi, All rights reserved.

  • ہوم پیج
  • بلاگ
  • خصوصی مضامینNew
  • ادب
  • متفرق
    • صحت
    • سیلف ہیلپ
    • انٹرویوز
    • بچے
    • خواتین
  • آرٹ/کلچر

یہ بھی پڑھیںx

امجد اسلام امجد سے ایک ملاقات

جنوری 4, 2026

اکیسویں صدی کے پہلے 25 برس

دسمبر 22, 2025

کالونیل ازم کی ایک نئی شکل

فروری 26, 2026
سائن ان کریں۔

احتفظ بتسجيل الدخول حتى أقوم بتسجيل الخروج

نسيت كلمة المرور؟

پاس ورڈ کی بازیافت

سيتم إرسال كلمة مرور جديدة لبريدك الإلكتروني.

هل استلمت كلمة مرور جديدة؟ Login here