Ranaayi
  • ہوم پیج
  • بلاگ
  • خصوصی مضامینNew
  • ادب
  • متفرق
    • صحت
    • سیلف ہیلپ
    • انٹرویوز
    • بچے
    • خواتین
  • آرٹ/کلچر
Home » معین نظامی کی مخطوطہ شناسی

معین نظامی کی مخطوطہ شناسی

ڈاکٹر عارف نوشاہی

کی طرف سے Ranaayi فروری 24, 2026
کی طرف سے Ranaayi فروری 24, 2026 0 comments
شیئر کریں۔ 0FacebookTwitterPinterestWhatsapp
109

آج صبح رضا لائبریری رام پور بھارت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید حسن عباس صاحب نے میر غلام علی آزاد بلگرامی کی فارسی مثنوی مرآت الجمال، جسے وہ تدوین و تصحیح کررہےہیں، کے خطی نسخے کے ایک ورق کا عکس بھیجا اور ایک شعر پر سرخ نشان لگا کر اس کی درست قرائت کے بارے میں مجھ سے مدد چاہی۔انھوں نے اپنی کوئی قرات ساتھ نہیں بھیجی تھی۔۔ میرے لیے شعر کے ایک دو الفاظ تو واضح تھے لیکن پورا شعر صحیح ناپ تول میں نہیں آرہا تھا جو اپنے اندر مفہوم بھی رکھتا ہو۔ایسے موقعوں پر ہمیشہ محبی ڈاکٹر معین نظامی سے دستگیری چاہتا ہوں ۔ان کی فراست اور لیاقت سے مسلہ حل ہو جاتا ہے۔ سو آج بھی انھی سے رجوع کیا اور تصویر ان کے سامنے رکھ کر مدد طلب کی۔انھوں نے چند منٹوں میں سواے ایک لفظ کے باقی پورا شعر پڑھ کر بتا دیا لیکن بقول ان کے وہ ایک لفظ کلیدی تھا جس کا درست پڑھنا بقیہ مصرعے کی درست قرائت کی تائید کرتا۔ وہ سارا دن بظاہر اس پر غور کرتے رہے اور شام کو وہ لفظ بھی درست پڑھ لیا اور یوں شعر کی قرائت مکمل ہوگئی:

شفق گردِ خُمش باشد کہ خیزد

بدخشان آفرین اشکی کہ ریزد

اس سے قبل بھی انھوں نے نہ صرف اس طرح کی یک روزہ مشقیں حل کی ہیں،بلکہ میرے ساتھ مجالس جہانگیری اور معدن الدرر کے طویل المدت کام میں مکمل متون میں درآئی قرائت کی گنجلیں اسی فراست اور اشراف سے سلجھائی ہیں۔ ان کا وجود ہم سب کے بہت فیض رسان، مفید اوربابرکت ہے۔

پاکستان میں اول توفارسی مخطوطات کی تصحیح و تدوین کا اعلی تحقیقی سطح پر فی الوقت کام ہو ہی نہیں رہا)دانشگاہوں میں تصحیح متن کے نام پر لکھے جانے والے تھیسز کو تضییع متن یعنی متن کو تباہ کرنے کی مشق سمجھتا ہوں(۔متون کی تدوین و ترتیب میں بنیادی چیز متن کی درست قرائت ہے جس کی بنیاد پر مابعد نتایج اخذ کیے جاتے ہیں،اگر متن ہی درست نہ ہو تو بالمآل نتایج بھی کمزور ہوں گے۔ کسی منظوم متن کی تصحیح کے لیے مرتب کا خود موزوں طبع ہونا واجب ہے ورنہ وہ ٹھوکریں کھائے گا۔ نظامی صاحب کو یہ فوقیت حاصل ہے کہ وہ موزوں طبع شاعر ہیں اور آج انھوں نے جو عقدہ منٹوں میں حل کرلیا اس میں ان کی دیگرلیاقتوں کے ساتھ موزونی طبع کا بھی دخل ہے۔ خداوند کریم ان کو سلامت باکرامت رکھے اور ان کے رسمی شاگردوں کو ان سے زیادہ سے زیادہ فیض یاب ہونے کی توفیق بخشے۔ پنجاب یونیورسٹی اور لمز میں ان کی کلاس میں شرکت کرنے والوں کو اس قیمتی فرصت کو گنوا نہیں دینا چاہیے۔

عارف نوشاھی4.10.2017

آپ کو اس میں دلچسپی ہو سکتی ہے۔
  • ریل گاڑی کا سفر اور بچے
  • اچھی بہو، نیک داماد (چند قابل غور معاشرتی پہلو)
  • قانون کے دانت
  • تخلیقی فرصت
شیئر کریں۔ 0 FacebookTwitterPinterestWhatsapp
Ranaayi

گزشتہ تحریر
دہلی نامہ؛ امرتسر کے دو کردار
اگلی تحریر
قبائلی بیٹیوں کے خواب اور خاموش دیواریں

متعلقہ پوسٹس حسب ضرورت متن

نفسیاتی مسائل کے بارے میں ایک غلط فہمی

دسمبر 8, 2025

اردو کانفرنس پر گفتگو

دسمبر 30, 2025

مسلم ہند کے معمار اول (خواجہ معین الدین چشتی اجمیری)

دسمبر 22, 2025

ہمارے شعور کا المیہ

جنوری 3, 2026

فاروق عادل کا سفرنامۂ ترکی

مارچ 3, 2026

حکم محمد سعید کا رمضان

فروری 21, 2026

لاہور بک فیئر کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

دسمبر 9, 2025

نذر اجمیر (خصوصی اشاعت بسلسلہ یوم خواجہ معین الدین چشتی)

دسمبر 26, 2025

ریل گاڑی کا سفر اور بچے

فروری 10, 2026

بھٹو کی پھانسی پر پہلا ناول / سید کاشف رضا

جنوری 9, 2026

Leave a Comment Cancel Reply

اگلی بار جب میں کمنٹ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

Recent Posts

  • محمد حمید شاہد کی سالگرہ
  • شوگر کی دواؤں کی چھٹی؟
  • سیدہ عابدہ حسین؛ اقتدار سے مطالعے تک
  • بیانیہ اور کہانی پن
  • جدید دور کی مہلک ترین بیماری

Recent Comments

دکھانے کے لئے کوئی تبصرہ نہیں۔

رابطہ کیجیے

Facebook Twitter Instagram Pinterest Youtube Email

زیادہ مقبول تحریریں

  • 1

    بلاک کرنے کے نفسیاتی مضمرات

    دسمبر 8, 2025 365 views
  • 2

    صوفیوں کا استاد رنِد

    دسمبر 8, 2025 353 views
  • 3

    محمود الحسن کی کتابیں؛ دسمبر کا بہترین مطالعہ

    دسمبر 8, 2025 344 views
  • 4

    ہم نامی کا مغالطہ

    دسمبر 8, 2025 339 views
  • 5

    لاہور بک فیئر کی تاریخوں کا اعلان کر...

    دسمبر 9, 2025 323 views

تمام کیٹیگریز

  • others (6)
  • آرٹ/کلچر (4)
  • ادب (44)
  • انٹرویوز (4)
  • بچے (2)
  • بلاگ (44)
  • جشن رومی 2025 (14)
  • خصوصی مضامین (11)
  • سیلف ہیلپ (4)
  • صحت (1)
  • متفرق (31)

نیوز لیٹر کے لیے سبکرائب کیجیے

ہمارے بارے میں

ہمارے بارے میں

رعنائی ایسا آن لائن علمی، ادبی سماجی، اور محدود طور پر صحافتی پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا بھر کے علم و دانش کو انسانوں کی بھلائی کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔

گوشۂ خاص

  • محمد حمید شاہد کی سالگرہ

    مارچ 25, 2026
  • شوگر کی دواؤں کی چھٹی؟

    مارچ 11, 2026
  • سیدہ عابدہ حسین؛ اقتدار سے مطالعے تک

    مارچ 9, 2026

تمام کیٹیگریز

  • others (6)
  • آرٹ/کلچر (4)
  • ادب (44)
  • انٹرویوز (4)
  • بچے (2)
  • بلاگ (44)
  • جشن رومی 2025 (14)
  • خصوصی مضامین (11)
  • سیلف ہیلپ (4)
  • صحت (1)
  • متفرق (31)
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • Threads

Copyright© 2025 Ranaayi, All rights reserved.

  • ہوم پیج
  • بلاگ
  • خصوصی مضامینNew
  • ادب
  • متفرق
    • صحت
    • سیلف ہیلپ
    • انٹرویوز
    • بچے
    • خواتین
  • آرٹ/کلچر

یہ بھی پڑھیںx

آزاد کشمیر پولیس کے ایک ڈرائیور...

فروری 20, 2026

بھٹو کی پھانسی پر پہلا ناول...

جنوری 9, 2026

یورپ کے کچھ کردار

جنوری 2, 2026
سائن ان کریں۔

احتفظ بتسجيل الدخول حتى أقوم بتسجيل الخروج

نسيت كلمة المرور؟

پاس ورڈ کی بازیافت

سيتم إرسال كلمة مرور جديدة لبريدك الإلكتروني.

هل استلمت كلمة مرور جديدة؟ Login here