Ranaayi
  • ہوم پیج
  • بلاگ
  • خصوصی مضامینNew
  • ادب
  • متفرق
    • صحت
    • سیلف ہیلپ
    • انٹرویوز
    • بچے
    • خواتین
  • آرٹ/کلچر
Home » حکم محمد سعید کا رمضان

حکم محمد سعید کا رمضان

پیشکش: معین نظامی/ بشکریہ: شاہد اعوان

کی طرف سے Ranaayi فروری 21, 2026
کی طرف سے Ranaayi فروری 21, 2026 0 comments
شیئر کریں۔ 0FacebookTwitterPinterestWhatsapp
68

حکیم محمد سعیدؒ کے معمولات رمضان کیا تھے؟ فرماتے ہیں کہ ” سال گزشتہ (1996ء) پورے ماہ رمضان المبارک میں بجز ایک یوم میں نے پورے مہینے ترک غذائے متنوع کیا۔ پورے مہینے میں نے نہ گوشت کھایا نہ چاول کھائے اور نہ گیہوں کھایا۔کوئی سبزی ترکاری نہیں کھائی۔کوئی دہی بڑا اور پکوڑا نہیں کھایا۔ایک دن بھی میں نے قورمہ نوشِ جاں کیا نہ تافتان اور نہ شیر مال اور نہ روٹی، نہ پلاؤ اور نہ بریانی، نہ چٹنی نہ اچار۔

پھر کیا کھایا؟ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ میں نے پورے ماہ رمضان المبارک میں

ابلی ہوئی نمکین چنے کی دال (ایک پیالی)

(چند) کھجوریں

اور (ان میں ) بہ قدر ضرورت دودھ ڈالا

افطار و سحر یہ میری من بھاتی غذا تھی۔اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ پورا رمضان المبارک بہ عافیت تامہ گذرا۔ ایک دن تہجد ہاتھ سے نہ گئی۔ کوئی ایک نماز قضا نہ ہوئی۔ کوئی ایک تراویح ادا ہونے سے نہ رہی۔پورے مہینے کی شام ورزش کے لئے ٹینس جاری رہی۔ کسی ایک دن ہاضمہ خراب نہ ہوا۔پورا مہینہ چاق و چوبند رہا۔ کاہلی اور سستی قریب نہ آئی۔

عید کی صبح آئی۔ میں نے اپنی نواسی ماہم سے کہا : ماہم! ذرا وزن کرنے کی مشین لاؤ۔ دیکھتا ہوں کہ وزن دس پاؤنڈ کم ہوا ہے یا بارہ۔ مشین پر کھڑا ہوا۔ حیرت انگیز طور پر معلوم ہوا کہ ساڑھے چھ پاؤنڈ وزن بڑھ گیا ہے۔

میرے ہم وطنو!

اب آپ ذرا غور فرمائیے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیئے۔ میں آپ سے اپنا تجربہ دہرانے کے لئے نہیں کہتا مگر صرف اس قدر کہتا ہوں کہ روحِ روزہ و رمضان یہ ہے کہ انسان تقلیل غذا کرے۔اپنے اندرون کو خالی رکھے تاکہ نور معرفت نظر آئے۔

لقمۂ حلال کے وقت یہ خیال ذہن سے ماورا نہ ہو کہ پاکستان میں لاکھوں غریب لوگ فاقے کرتے ہیں۔ کھاتے وقت یہ بات ذہن میں موجود ہو کہ ہم مقروض ہیں اور ہماری غذائی اشیاء مثلاً چائے، دودھ، گیہوں، گوشت، آلو، پیاز، ٹماٹر ، دالیں درآمد کرنے پر ارب ہا روپیہ خرچ ہو رہا ہے۔ ہمیں قرض دے کر اقوامِ غیر، طاغوتی طاقتیں، یہود و نصارٰی ہماری گردنوں میں غلامیوں کے طوق لٹکا رہے ہیں۔ہماری خودی اور خودداریاں چھین رہے ہیں۔ ہماری عزت و ناموس کو تباہ کررہے ہیں۔

آپ کو اس میں دلچسپی ہو سکتی ہے۔
  • محمد حمید شاہد کی سالگرہ
  • جدہ بک فیئر ایک نمایاں ثقافتی تقریب
  • نذر اجمیر (خصوصی اشاعت بسلسلہ یوم خواجہ معین الدین چشتی)
  • اچھی بہو، نیک داماد (چند قابل غور معاشرتی پہلو)
شیئر کریں۔ 0 FacebookTwitterPinterestWhatsapp
Ranaayi

گزشتہ تحریر
ہائی فائی’ زندگی کون گزار رہا ہے؟’
اگلی تحریر
پاکستان سے ڈاکٹروں کی ہجرت کا مطلب کیا ہے؟

متعلقہ پوسٹس حسب ضرورت متن

تخلیقی فرصت

دسمبر 8, 2025

آزاد کشمیر پولیس کے ایک ڈرائیور کا خلوص

فروری 20, 2026

ریل گاڑی کا سفر اور بچے

فروری 10, 2026

ڈاکٹر منظور احمد ، رفت

دسمبر 23, 2025

پیرزادہ اقبال احمد فاروقی کی یاد

دسمبر 19, 2025

جدہ بک فیئر ایک نمایاں ثقافتی تقریب

دسمبر 10, 2025

ادب یا شہر؟ / اقبال خورشید

جنوری 11, 2026

نذر اجمیر (خصوصی اشاعت بسلسلہ یوم خواجہ معین الدین چشتی)

دسمبر 26, 2025

ایک تبصرہ

دسمبر 8, 2025

رعنائی پر کیسے لکھیں؟

دسمبر 11, 2025

Leave a Comment Cancel Reply

اگلی بار جب میں کمنٹ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

Recent Posts

  • محمد حمید شاہد کی سالگرہ
  • شوگر کی دواؤں کی چھٹی؟
  • سیدہ عابدہ حسین؛ اقتدار سے مطالعے تک
  • بیانیہ اور کہانی پن
  • جدید دور کی مہلک ترین بیماری

Recent Comments

دکھانے کے لئے کوئی تبصرہ نہیں۔

رابطہ کیجیے

Facebook Twitter Instagram Pinterest Youtube Email

زیادہ مقبول تحریریں

  • 1

    بلاک کرنے کے نفسیاتی مضمرات

    دسمبر 8, 2025 322 views
  • 2

    صوفیوں کا استاد رنِد

    دسمبر 8, 2025 306 views
  • 3

    محمود الحسن کی کتابیں؛ دسمبر کا بہترین مطالعہ

    دسمبر 8, 2025 299 views
  • 4

    ہم نامی کا مغالطہ

    دسمبر 8, 2025 292 views
  • 5

    نفسیاتی مسائل کے بارے میں ایک غلط فہمی

    دسمبر 8, 2025 266 views

تمام کیٹیگریز

  • others (6)
  • آرٹ/کلچر (4)
  • ادب (44)
  • انٹرویوز (4)
  • بچے (2)
  • بلاگ (44)
  • جشن رومی 2025 (14)
  • خصوصی مضامین (11)
  • سیلف ہیلپ (4)
  • صحت (1)
  • متفرق (31)

نیوز لیٹر کے لیے سبکرائب کیجیے

ہمارے بارے میں

ہمارے بارے میں

رعنائی ایسا آن لائن علمی، ادبی سماجی، اور محدود طور پر صحافتی پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا بھر کے علم و دانش کو انسانوں کی بھلائی کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔

گوشۂ خاص

  • محمد حمید شاہد کی سالگرہ

    مارچ 25, 2026
  • شوگر کی دواؤں کی چھٹی؟

    مارچ 11, 2026
  • سیدہ عابدہ حسین؛ اقتدار سے مطالعے تک

    مارچ 9, 2026

تمام کیٹیگریز

  • others (6)
  • آرٹ/کلچر (4)
  • ادب (44)
  • انٹرویوز (4)
  • بچے (2)
  • بلاگ (44)
  • جشن رومی 2025 (14)
  • خصوصی مضامین (11)
  • سیلف ہیلپ (4)
  • صحت (1)
  • متفرق (31)
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • Threads

Copyright© 2025 Ranaayi, All rights reserved.

  • ہوم پیج
  • بلاگ
  • خصوصی مضامینNew
  • ادب
  • متفرق
    • صحت
    • سیلف ہیلپ
    • انٹرویوز
    • بچے
    • خواتین
  • آرٹ/کلچر

یہ بھی پڑھیںx

اردو کانفرنس پر گفتگو

دسمبر 30, 2025

مسلم ہند کے معمار اول (خواجہ...

دسمبر 22, 2025

آزاد کشمیر پولیس کے ایک ڈرائیور...

فروری 20, 2026
سائن ان کریں۔

احتفظ بتسجيل الدخول حتى أقوم بتسجيل الخروج

نسيت كلمة المرور؟

پاس ورڈ کی بازیافت

سيتم إرسال كلمة مرور جديدة لبريدك الإلكتروني.

هل استلمت كلمة مرور جديدة؟ Login here