Ranaayi
  • ہوم پیج
  • بلاگ
  • خصوصی مضامینNew
  • ادب
  • متفرق
    • صحت
    • سیلف ہیلپ
    • انٹرویوز
    • بچے
    • خواتین
  • آرٹ/کلچر
Home » ڈاکٹر منظور احمد ، رفت

ڈاکٹر منظور احمد ، رفت

ڈاکٹر ساجد علی

کی طرف سے Ranaayi دسمبر 23, 2025
کی طرف سے Ranaayi دسمبر 23, 2025 0 comments
شیئر کریں۔ 0FacebookTwitterPinterestWhatsapp
195

ابھی کچھ دیر پہلے عزیزم وجاہت مسعود نے یہ خبر سنائی ہے کہ پاکستان میں فلسفے کے بزرگ ترین استاد ڈاکٹر منظور احمد بھی اکانوے برس کی عمر میں اس جہان فانی کو خیر باد کہہ گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

ڈاکٹر صاحب اس ملک میں فلسفیانہ فکر اورآزاد خیالی کا ایک روشن نام تھے۔ ڈاکٹر صاحب نے ایک زمانے میں پی ٹی وی پر بہت معیاری اور فکر انگیز پروگرام کیے تھے۔ وہ فلسفیانہ گفتگو بہت دلنشین انداز میں کرتے تھے۔ ڈاکٹر صاحب نے اگرچہ لکھا کم ہے لیکن جو لکھا ہے اس میں سوچ اور فکر کو مہمیز دینے والا خاصا مواد موجود ہے۔ ان کی نثر کا ایک خاص اسلوب تھا۔ اگرچہ ہمارے ملک کے حالات کے پیش نظر، میرا گمان ہے۔ وہ اپنے خیالات کا اظہار کھلا اظہار کرنے سے گریز کرتے تھے۔ ان کے مضامین کے بین السطور میں بہت کچھ مخفی ہوتا تھا۔ فلسفیانہ دلائل سے واقفیت رکھنے والے لوگ ہی ان کی تحریر میں موجود کنایوں کو کسی قدر سمجھ سکتے تھے۔ کچھ موضوعات پر ان کی تحریر گفتہ آید در حدیث دیگراں کی مصداق ہوتی تھی۔ ان کے مضامین کا ایک مجموعہ "اسلام: چند فکری مسائل” کے عنوان سے ادارہ ثقافت اسلامیہ، لاہور نے سنہ 2004ء میں چھاپا تھا۔ کراچی یونیورسٹی کے شعبہ تصنیف و تالیف و ترجمہ نے سی سی جے ویب کی کتاب "تاریخ فلسفہ” مترجمہ مولوی احسان احمد شائع کی تھی۔ اس ترجمے پر ڈاکٹر صاحب نے نہ صرف نظرثانی کی تھی بلکہ اس میں برگساں اور وٹگنسٹائن پر اپنے دو گراں قدر مضامین کا اضافہ بھی کیا تھا۔

ڈاکٹر صاحب کی وفات کے ساتھ خرد افروزی اور روشن خیالی کا ایک باب بند ہو گیا ہے اور علمی، فکری فضا میں چھائی تاریکی مزید تہہ دار ہو گئی ہے۔

آپ کو اس میں دلچسپی ہو سکتی ہے۔
  • آزاد کشمیر پولیس کے ایک ڈرائیور کا خلوص
  • مسلم ہند کے معمار اول (خواجہ معین الدین چشتی اجمیری)
  • وجود خدا پر مناظرہ؛ چند تاثرات
  • ایک تبصرہ
شیئر کریں۔ 0 FacebookTwitterPinterestWhatsapp
Ranaayi

گزشتہ تحریر
ونود کمار شکل کا انتقال؛ مع تعارف اور چند نظموں کے تراجم
اگلی تحریر
رومی کے دو شعر مع ترجمانی (ویڈیو)

متعلقہ پوسٹس حسب ضرورت متن

تخلیقی فرصت

دسمبر 8, 2025

بھٹو کی پھانسی پر پہلا ناول / سید کاشف رضا

جنوری 9, 2026

حکم محمد سعید کا رمضان

فروری 21, 2026

اردو کانفرنس پر گفتگو

دسمبر 30, 2025

نذر اجمیر (خصوصی اشاعت بسلسلہ یوم خواجہ معین الدین چشتی)

دسمبر 26, 2025

یورپ کے کچھ کردار

جنوری 2, 2026

آزاد کشمیر پولیس کے ایک ڈرائیور کا خلوص

فروری 20, 2026

اروندھتی کی نئی کتاب؛ چند باتیں

دسمبر 20, 2025

مسلم ہند کے معمار اول (خواجہ معین الدین چشتی اجمیری)

دسمبر 22, 2025

ہمارے شعور کا المیہ

جنوری 3, 2026

Leave a Comment Cancel Reply

اگلی بار جب میں کمنٹ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

Recent Posts

  • شعوری کوشش کرتا اقبال خورشید
  • جمال ہم نشیناں اور ڈاکٹر عارف نوشاہی
  • محمد حمید شاہد کی سالگرہ
  • شوگر کی دواؤں کی چھٹی؟
  • سیدہ عابدہ حسین؛ اقتدار سے مطالعے تک

Recent Comments

دکھانے کے لئے کوئی تبصرہ نہیں۔

رابطہ کیجیے

Facebook Twitter Instagram Pinterest Youtube Email

زیادہ مقبول تحریریں

  • 1

    بلاک کرنے کے نفسیاتی مضمرات

    دسمبر 8, 2025 416 views
  • 2

    صوفیوں کا استاد رنِد

    دسمبر 8, 2025 411 views
  • 3

    لاہور بک فیئر کی تاریخوں کا اعلان کر...

    دسمبر 9, 2025 405 views
  • 4

    محمود الحسن کی کتابیں؛ دسمبر کا بہترین مطالعہ

    دسمبر 8, 2025 401 views
  • 5

    ہم نامی کا مغالطہ

    دسمبر 8, 2025 394 views

تمام کیٹیگریز

  • others (6)
  • آرٹ/کلچر (4)
  • ادب (45)
  • انٹرویوز (4)
  • بچے (2)
  • بلاگ (45)
  • جشن رومی 2025 (14)
  • خصوصی مضامین (11)
  • سیلف ہیلپ (4)
  • صحت (1)
  • متفرق (31)

نیوز لیٹر کے لیے سبکرائب کیجیے

ہمارے بارے میں

ہمارے بارے میں

رعنائی ایسا آن لائن علمی، ادبی سماجی، اور محدود طور پر صحافتی پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا بھر کے علم و دانش کو انسانوں کی بھلائی کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔

گوشۂ خاص

  • شعوری کوشش کرتا اقبال خورشید

    اگست 15, 2026
  • جمال ہم نشیناں اور ڈاکٹر عارف نوشاہی

    اگست 8, 2026
  • محمد حمید شاہد کی سالگرہ

    مارچ 25, 2026

تمام کیٹیگریز

  • others (6)
  • آرٹ/کلچر (4)
  • ادب (45)
  • انٹرویوز (4)
  • بچے (2)
  • بلاگ (45)
  • جشن رومی 2025 (14)
  • خصوصی مضامین (11)
  • سیلف ہیلپ (4)
  • صحت (1)
  • متفرق (31)
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • Threads

Copyright© 2025 Ranaayi, All rights reserved.

  • ہوم پیج
  • بلاگ
  • خصوصی مضامینNew
  • ادب
  • متفرق
    • صحت
    • سیلف ہیلپ
    • انٹرویوز
    • بچے
    • خواتین
  • آرٹ/کلچر

یہ بھی پڑھیںx

معین نظامی کی مخطوطہ شناسی

فروری 24, 2026

اچھی بہو، نیک داماد (چند قابل...

فروری 15, 2026

پیرزادہ اقبال احمد فاروقی کی یاد

دسمبر 19, 2025
سائن ان کریں۔

احتفظ بتسجيل الدخول حتى أقوم بتسجيل الخروج

نسيت كلمة المرور؟

پاس ورڈ کی بازیافت

سيتم إرسال كلمة مرور جديدة لبريدك الإلكتروني.

هل استلمت كلمة مرور جديدة؟ Login here