Ranaayi
  • ہوم پیج
  • بلاگ
  • خصوصی مضامینNew
  • ادب
  • متفرق
    • صحت
    • سیلف ہیلپ
    • انٹرویوز
    • بچے
    • خواتین
  • آرٹ/کلچر
Home » کسی اور زمانے کی لائبریری

کسی اور زمانے کی لائبریری

محمد امین الدین

کی طرف سے Ranaayi فروری 16, 2026
کی طرف سے Ranaayi فروری 16, 2026 0 comments
شیئر کریں۔ 0FacebookTwitterPinterestWhatsapp
71

آئیے چند ایسی کتابوں کے بارے میں بات کریں جو لکھی تو جاچکی ہیں لیکن انہیں پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔ ہر سال ان میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اس پروجیکٹ کا آغاز ۲۰۱۴ میں ہوا اور یہ ۲۱۱۴ تک جاری رہے گا۔ یہ سو سالہ پروجیکٹ ہے۔ اس کا نام فیوچر لائبریری پروجیکٹ ہے ۔ یہ خواب کیٹی پیٹرسن نے دیکھا ہے جو کہ ایک اسکاٹش آرٹسٹ ہیں۔ اس کی تکمیل میں ابھی نوے سال باقی ہیں ۔ ۲۰۱۴ سے اب تک دس مسودے جمع کئے جا چکے ہیں ۔ ہر سال کسی ایک مصنف سے ان کا مسودہ لےکر فیوچر لائبریری کے ایک محفوظ اور خصوصی طور پر ڈیزائین کئے ہوئے کمرے میں جسے خاموش کمرے کا نام دیا گیا ہے ، میں رکھ دیا جاتا ہے ۔ اسے کسی کو پڑھنے کی اجازت نہیں اور نا ہی مصنف کو اجازت ہے کہ وہ اس کے بارے میں بات کرے ۔اس مقصد کے لئے اوسلو کے قریبی جنگلات کے ایک مخصوص حصے میں ایک ہزار درخت لگائے گئے ہیں جن کی آبیاری کی جا رہی ہے ۔ ۲۱۱۴ میں سو سال اور سو مسودے مکمل ہونے پر ان درختوں کو کاٹا جائے گا۔ ان سے جو لکڑی حاصل کی جائے گی ،اس سے کاغذ تیار کیا جائے گا اور اسی کاغذ پر یہ تمام کتابیں شائع ہوں گی ۔ گو کہ بہت سے سوالات ہیں جو ہر سوچنے والے کے دماغ میں ابھرتے ہیں۔ ان مسودوں سے متعلق ۔ ان موضوعات سے متعلق۔ ان کے معیار انتخاب سے متعلق۔  سو سال بعد ان کی افادیت سے متعلق ۔ مگر کتابی دنیا کا یہ ایک بہت بڑا اور انوکھا کام ہے ۔ آئیے ان مسودوں کے بارے میں آگاہی حاصل کرتے ہیں جو اب تک منتخب کئے گئے ہیں۔

۲۰۱۴ میں معروف کینیڈین رائٹر مارگریٹ ایٹ وڈ کی کتاب اسکربلرمون کو منتخب کیا گیا ۔

۲۰۱۵ میں انگریزی زبان کے مصنف ڈیوڈ مچل کا مسودہ From me flows what you call timeمنتخب کیا۔ یعنی جسے آپ وقت کہتے ہیں وہ مجھ سے بہتا ہے۔

۲۰۱۶ میں آئسلینڈ کے رائٹرسجون کی کتاب کو منتخب کیا گیا جس کا نام ہے۔ As my brow brushes on the tunics of angels

۲۰۱۷ میں ایلف شفق جن کا تعلق ترکیہ سے ہے کی کتاب The last taboo کو منتخب کیا گیا۔

۲۰۱۸ میں ساوتھ کوریا کی مصنفہ ہان کینگ کے مسودے Dear son, my beloved کا انتخاب ہوا۔

۲۰۱۹میں کاری او ناشکارڈ کی Blinde boken ان کا تعلق ناروے سے ہے۔

۲۰۲۰ میں اوسین وونگ کی King Philip کا مسودہ رکھا گیا۔ وہ ویتنامی امریکن ہیں۔

۲۰۲۱ میں زمبابوے کی مصنفہ Tsitsi Dangarenbga کا مسودہ Narini and her Dunkey کا انتخاب ہوا۔

۲۰۲۲ میں جرمن رائٹر جودی شیار انسکی کے مسودے

‏Fluff and Splinters رکھا گیا۔

۲۰۲۳ میں میکسیکن رائٹر ولیر یا لوسل کے مسودے The Force of Resonance کا انتخاب ہوا۔

۲۰۲۴ میں امریکن رائٹر ٹومی اورنج کی کتاب کو منتخب کیا گیا جس کے نام کا اعلان اس سال کیا جائے گا ۔ اس پروجیکٹ کے ممبران کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے ۔ ہر سال مئی کے مہینے میں یعنی اسی ماہ او سلو ناروے میں لوگ اکٹھے ہوتے ہیں ۔ نئے مصنف کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کرتے ہیں۔ ان جنگلات کا دورہ کرتے ہیں جہاں ایک ہزار درخت نشوونما پا رہے ہیں۔ مگر ان تمام حیرت انگیز اور خوش کن باتوں کے باوجود بہت سے سوالات اور اعتراضات ابھرے ہیں ۔ پروجیکٹ کی خالق کیٹی پیٹرسن کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

سو سال ایک طویل عرصہ ہوتا ہے اور کوئی بھی آئندہ کے بارے میں پیش گوئی نہیں کر سکتا۔ کسی بھی لکھنے والے کی تحریروں کے بارے میں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اس نے کچھ غیر معمولی لکھا ہے جب تک کہ اسے قاری نہ مئیسرآجائیں ۔ اور اس پروجیکٹ میں قاری کو سو سال تک کے لئے منہا کر دیا گیا ہے ۔

ایک سوال یہ بھی ہے کہ دنیا بھر کی زبانوں میں لکھا جانے والا ادب ترجمے کے مرحلےسے تب ہی گزرتا ہے جب ـ قاری اسے قبولیت عطا کرتا ہے ۔ تو پھر دنیا بھر کی مختلف زبانوں میں لکھی جانے والی اچھی تحریریں اس پروجیکٹ کا حصہ بننے سے شاید ہمیشہ محروم رہیں گی ۔ یہاں مصنفین کے انتخاب اور فیصلہ کرنے کی صوابدید یر بھی سوال اٹھایا جا رہا ہے۔ مگر اب تمام باتوں کے باوجود اس انوکھے، منفرد اور صبر آزما پروجیکٹ کی تعریف کی جانی چاہئیے ، جسے ہم میں سے بیشتر مکمل ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکیں گی۔

آپ کو اس میں دلچسپی ہو سکتی ہے۔
  • برنے کی کہانی ، اسید سلیم شیخ کی زبانی
  • اردو شاعری میں صوتی اور صورتی قوافی کا مسئلہ
  • تیرے بعد تیری بتیاں
  • امین معلوف؛ ایک عرب آواز
شیئر کریں۔ 0 FacebookTwitterPinterestWhatsapp
Ranaayi

گزشتہ تحریر
اچھی بہو، نیک داماد (چند قابل غور معاشرتی پہلو)
اگلی تحریر
رمضان اور صحت

متعلقہ پوسٹس حسب ضرورت متن

تیرے بعد تیری بتیاں

دسمبر 25, 2025

اردو شاعری میں صوتی اور صورتی قوافی کا مسئلہ

جنوری 15, 2026

عشرت قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانا/ عاصم کلیار

جنوری 8, 2026

‘میرا داغستان جدید’ پڑھتے ہوئے

دسمبر 26, 2025

برنے کی کہانی ، اسید سلیم شیخ کی زبانی

جنوری 9, 2026

امین معلوف؛ ایک عرب آواز

جنوری 15, 2026

ہم نامی کا مغالطہ

دسمبر 8, 2025

سفر و حضر کیسی کتاب ہے؟

جنوری 1, 2026

جہان بیدل ؛ چند تاثرات

دسمبر 29, 2025

زرد قیدی؛ نادیدہ تباہیوں کی ایک داستان

جنوری 16, 2026

Leave a Comment Cancel Reply

اگلی بار جب میں کمنٹ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

Recent Posts

  • محمد حمید شاہد کی سالگرہ
  • شوگر کی دواؤں کی چھٹی؟
  • سیدہ عابدہ حسین؛ اقتدار سے مطالعے تک
  • بیانیہ اور کہانی پن
  • جدید دور کی مہلک ترین بیماری

Recent Comments

دکھانے کے لئے کوئی تبصرہ نہیں۔

رابطہ کیجیے

Facebook Twitter Instagram Pinterest Youtube Email

زیادہ مقبول تحریریں

  • 1

    بلاک کرنے کے نفسیاتی مضمرات

    دسمبر 8, 2025 322 views
  • 2

    صوفیوں کا استاد رنِد

    دسمبر 8, 2025 306 views
  • 3

    محمود الحسن کی کتابیں؛ دسمبر کا بہترین مطالعہ

    دسمبر 8, 2025 299 views
  • 4

    ہم نامی کا مغالطہ

    دسمبر 8, 2025 292 views
  • 5

    نفسیاتی مسائل کے بارے میں ایک غلط فہمی

    دسمبر 8, 2025 266 views

تمام کیٹیگریز

  • others (6)
  • آرٹ/کلچر (4)
  • ادب (44)
  • انٹرویوز (4)
  • بچے (2)
  • بلاگ (44)
  • جشن رومی 2025 (14)
  • خصوصی مضامین (11)
  • سیلف ہیلپ (4)
  • صحت (1)
  • متفرق (31)

نیوز لیٹر کے لیے سبکرائب کیجیے

ہمارے بارے میں

ہمارے بارے میں

رعنائی ایسا آن لائن علمی، ادبی سماجی، اور محدود طور پر صحافتی پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا بھر کے علم و دانش کو انسانوں کی بھلائی کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔

گوشۂ خاص

  • محمد حمید شاہد کی سالگرہ

    مارچ 25, 2026
  • شوگر کی دواؤں کی چھٹی؟

    مارچ 11, 2026
  • سیدہ عابدہ حسین؛ اقتدار سے مطالعے تک

    مارچ 9, 2026

تمام کیٹیگریز

  • others (6)
  • آرٹ/کلچر (4)
  • ادب (44)
  • انٹرویوز (4)
  • بچے (2)
  • بلاگ (44)
  • جشن رومی 2025 (14)
  • خصوصی مضامین (11)
  • سیلف ہیلپ (4)
  • صحت (1)
  • متفرق (31)
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • Threads

Copyright© 2025 Ranaayi, All rights reserved.

  • ہوم پیج
  • بلاگ
  • خصوصی مضامینNew
  • ادب
  • متفرق
    • صحت
    • سیلف ہیلپ
    • انٹرویوز
    • بچے
    • خواتین
  • آرٹ/کلچر

یہ بھی پڑھیںx

برنے کی کہانی ، اسید سلیم...

جنوری 9, 2026

امین معلوف؛ ایک عرب آواز

جنوری 15, 2026

اردو شاعری میں صوتی اور صورتی...

جنوری 15, 2026
سائن ان کریں۔

احتفظ بتسجيل الدخول حتى أقوم بتسجيل الخروج

نسيت كلمة المرور؟

پاس ورڈ کی بازیافت

سيتم إرسال كلمة مرور جديدة لبريدك الإلكتروني.

هل استلمت كلمة مرور جديدة؟ Login here