Ranaayi
  • ہوم پیج
  • بلاگ
  • خصوصی مضامینNew
  • ادب
  • متفرق
    • صحت
    • سیلف ہیلپ
    • انٹرویوز
    • بچے
    • خواتین
  • آرٹ/کلچر
Home » نئے سال کی پہلی دعا

نئے سال کی پہلی دعا

محمد حمید شاہد

کی طرف سے Ranaayi دسمبر 31, 2025
کی طرف سے Ranaayi دسمبر 31, 2025 0 comments
شیئر کریں۔ 0FacebookTwitterPinterestWhatsapp
54

اے خدا!

اے خستہ بدنوں میں صوت،صوت میں بیان اور بیان میں تخیل کی مقدس اڑان رکھ دینے والے خدا!

اے کہنہ سال کے مردہ ٹھنٹھ پر، ازل سے رواں ،وقت کی نئی حیات کونپل کا نگینہ جڑنے والے خدا!

ہماری بصارتوں کے بند جزدانوں کی گرہیں کھول اور ہماری سماعتوں کو بانجھ لفظوں کی زنگار کرنوں سے محفوظ رکھ جو ہمارے مقدر بدنوں کے بیچ کب سے اب تک بے توقیر گونج بھرتے رہے ہیں۔

اے خدا!

لمحوں کے دست آئندہ میں ہمارے ہونے کا مقدر لکیر دے ۔

مقدر پر تنے مسلسل رات سناٹے کو امید چنگاریوں سے تار تار کر کے روشن کر دے۔

چنگاریاں،کہ جو وقت کے راکھ دانوں میں نئے مفہوم کا الاﺅ بن کربانجھ ابہام کی مرطوب اور نامہربان محبوس ہوا کونیلے فلک کی بے کناروسعتوں کی گپھا میں اچھال سکیں ۔

اے رات کی خوشبوکے کھیت بدن میں آس صبح کی ہری بھری فصل اگانے والے خدا،

میرے خدا!

بخت سورجوں کو وہ رفعتیں عطاکرکہ مرادوں کے سنہرے خوشوں پرکے رسیلے حیات افزادانوں سے ہمار ے خالی بھڑولے بھر جائیں ۔

مہنگائی کے شوکیس میں سجے سانس کھلونوں کو طلب کی للچائی نظروں سے کشید کرتے کومل بچوں کے روشن چہروں کو مایوسی کی گرد سے بچا۔

اپنی ناآسودہ خواہشوں کو کھوکھلے بدنوں میں دفن کرکے عیاش حکمرانوں کو تعیشات کی فراہمی کا ایندھن بنتے دفتروں کے مشقت کدوں میں فائلوں کی خالی چکیاں پیسنے والوں کے چہروں سے بہتے شفاف پسینے کے تقدس اور روانی کو بحال رکھ اور انہیں طویل دنوں کی نہ ختم ہونے والی آخری تاریخوں کے پل صراط پر ننگے قدموں چلنے کے عذاب سے بچا۔

ترازو تولتے ہاتھوں اور ان ترازوﺅں میں تلتے بدنوں کو رزق حلال کا کھنکتا سکہ عطاکر۔

اور ہوس کی کھٹ کھٹ چلتی کھڈیوں پر تنی کھدر میں طمانیت کے دھاگے کا تانا بانا ڈال۔

اے حرف جیسی مقدس نعمت کو تخلیق کابدن دینے والے خدا!

میرے اپنے خدا!

گلشن حیات کی نو خیز کلیوں کو انہی حرفوں کے رس کی خوشبو عطا کر نے والے معلموں کے بخت کو زندگی کی بے معنویت سے بچا اور انہیں نیستی کے خرابے میں گم ہونے سے محفوظ رکھ۔

اختیار کی ڈور کا گولہ لامحدود اختیار کی خواہش کی شہوت سے چور بدنوں والے کار پردازوں کی پہنچ سے دور رکھ۔

لہو کے عذاب پانیوں سے دکھوں کا آٹا گوندھتی ماﺅں کی صحنکوں کو بھوک کے خالی پن کے سفاک سائے سے بچا۔

مہیب خوابوں کی چھابڑیاں سجائے مفلوک الحال بچوں کے ڈھانچہ بدن باپوں کے سینوں سے چمٹی بوسیدہ بنیانوں کی اجاڑ جیبوں میں خوش فہمی کے سکے رہنے دے۔

سنہری عمروں کے کاغذوں پر روشن مستقبل کی عبارتیں لکھنے والے نوجوانوں کے کاٹھ بدنوں کو مایوسی کی یخ آنچ سے محفوظ رکھ اور ان کے ہاتھ انبوہ کے آئین کی شقیں لگنے سے پہلے لیل و نہار کی گردشوں کی طنابیں دے سے۔

اے زمینوں اور زمانوں کے بیچ فاصلوں کو رکھ دینے والے خدا!

اے قدموں کے بیچ مسافتوں کو پاٹنے کا ذوق اور جوش رکھ دینے والے خدا!

اے بدنوں کے بیچ فاصلے سمیٹنے اور اذہان کے بیچ مسافتوں کو پاٹنے کی امنگ رکھنے والے خدا!

بے سفر دوریوں کے عذاب سے محفوظ رکھ۔

بنجر مسافتوں کے دہکتے عذاب سے پناہ دے۔

اے روح کو بدن اور بدن کو لہو دینے والے خدا!

اے لہو میں روانی اور روانی میں دل کی دھڑکنیں رکھنے والے خدا!

ہمیں بدنوں پر کلبلاتی اور خلیہ خلیہ پلتی نفرتوں سے بچا۔

لالچ اور ہوس کی مفاہمت سے لتھڑے بدنوں کو صدق کے مطہر گرم پانیوں سے پاکیزہ فرما۔

گونگے گمراہ ضبط کو نامانوس راستوں کی لڑکھڑاہٹ سے پہلے سنبھل جانے کا اذن دے ۔

جہالتوں کے محیط گنبدوں میں علم کی مقدس اذان کی گونج بھردے۔

تاریک منحنی راستوں پر رواں تھکے قدموں سے خجالت مسافتوں کی گرد جھاڑلینے کی توفیق عطا فرما۔

اے خدا!

اے اجاڑ آنکھوں میں خواب بھرنے والے میرے خدا!

ہمارے خواب خزانوں کو کرم زدگی سے بچا۔

اے خدا !

اے ہواﺅں کے ہاتھ سندیسے بھیجنے والے خدا!

ہمارے صحنوں کے حبس پر اپنی سمت سے آنے والی ہوا کے دریچے کھول۔

اور مقدس ہوا کو خوف و ہراس کی چھنک جھانجروں سے محفوظ رکھ۔

اے خدا!

اے خودی کی عطا سے نوازنے والے خدا!

ہمیں خودی بیچ ڈالنے والے رہبری کا چولا پہنے راہ زنوں سے بچا۔

ہمیں پاکیزہ خودی اور بیمار انا کے بیچ تمیز کا شعور دے۔

ہمیں حوصلہ دے کہ ہم اپنے گھر کی عصمت کو خودی کی چاردیواری سے محفوظ بنا سکیں۔

ہمیں ہمت دے کہ ہم اپنے صحنوں کے درمیان اساری گئی نفرت اور انا کی ساری دیواریں گرا سکیں۔

اے خدا!

اے محبتوں کے خدا!

نفرت کے اکٹرے پنجوں پر چلتے جھولتے بدنوں کی معلق ایڑیوں کویقین کی دھرتی عطاکر۔

اے خدا!

اے بلندیوں کے خدا!

ذلت کی معکوس چوٹیوں کی سمت مسلسل رواں ہم بے توقیروں کو نام نہاد بلندیوں سے منہ کے بل گرنے اور کرچی کرچی ہونے سے بچا۔

اے پتھر زبانوں کو بیان کی ملائمت دینے والے خدا!

بیان کی ملائم زمین پر مفاہیم کی گھنی فصل اگا

مفاہیم کی فصلوں کو آفاق کی وسعتوں اور کائنات کے بھیدوں سے بارآور کر۔

اے اپنے نافرمانوں کو بھی سلطنتوں کی توقیر عطا کرنے والے خدا!

رحم مادر سی زمین کا جرثوموں کی طرح لہو پیتے بیٹوں اور بیٹیوں کے دلوں میں اس مادر مشفق کی محبت ڈال دے۔

اس محبت میں جوش اور جذبے کی ہمیشگی رکھ۔

اسے تساہل اور بے حسی کے گھن سے بچا۔

اس کے لیے کچھ کر گزرنے کے خواہش بدن کی ہڈیوں میں عزم کے گودے کو بےکاری کی دیمک سے محفوظ رکھ۔

اے ساری صدائیں سننے والے خدا !

ہماری معدوم ہوتی ،دم توڑتی صدا کو سن۔

اور ہمیں بے مشروط آزادی کی دولت سے نواز۔

تنگ زمین کو کشادہ کر ۔

ڈوب چکے حوصلوں کو رفعتیں دے۔

امید کی پیاسی زبانوں کو عطا کی چھاگل عنایت کر۔

بے سدھ بدنوں اور سوئی ہوئی خواہشوں کی نیند گرہیں کھول ۔

مایوسیوں کے پامال راستوں پر راستی کی کرن پھوار برسا۔

اے لمحوں کے بخت تخلیق کرنے والے خدا!

آنے والے لمحوں کو گزر چکے لمحوں سے مختلف کر۔

انہیں دہشت گردی کے عذاب سے نجات دے۔

انہیں نہ ٹلنے والے عذاب لمحوں کی پچھل پیریوں کے آسیب سے بچا۔

اے خدا!

اے خستہ بدنوں میں صوت،صوت میں بیان اور بیان میں تخیل کی مقدس اڑان رکھ دینے والے خدا!

ہمار ے تخیل کی اڑان میں مقدس خواب رکھ دے۔

اور ان خوابوں کو تعبیر کی امید سے اجال دے۔

۔۔۔۔۔۔۔آمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کو اس میں دلچسپی ہو سکتی ہے۔
  • لاہور بک فیئر کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا
  • بھٹو کی پھانسی پر پہلا ناول / سید کاشف رضا
  • پیرزادہ اقبال احمد فاروقی کی یاد
  • نذر اجمیر (خصوصی اشاعت بسلسلہ یوم خواجہ معین الدین چشتی)
شیئر کریں۔ 0 FacebookTwitterPinterestWhatsapp
Ranaayi

گزشتہ تحریر
اے آئی کی کلہاڑی
اگلی تحریر
ہم اور ہماری سوچیں

متعلقہ پوسٹس حسب ضرورت متن

ادب یا شہر؟ / اقبال خورشید

جنوری 11, 2026

ڈاکٹر منظور احمد ، رفت

دسمبر 23, 2025

نذر اجمیر (خصوصی اشاعت بسلسلہ یوم خواجہ معین الدین چشتی)

دسمبر 26, 2025

قانون کے دانت

دسمبر 11, 2025

نئے سال کا ایک عہد

جنوری 1, 2026

اردو کانفرنس کے بارے میں

دسمبر 30, 2025

ہمارے شعور کا المیہ

جنوری 3, 2026

بھٹو کی پھانسی پر پہلا ناول / سید کاشف رضا

جنوری 9, 2026

جدہ بک فیئر ایک نمایاں ثقافتی تقریب

دسمبر 10, 2025

اردو کانفرنس پر گفتگو

دسمبر 30, 2025

Leave a Comment Cancel Reply

اگلی بار جب میں کمنٹ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

Recent Posts

  • روشنی (کہانی)
  • عشق کی تقویم میں / حارث خلیق
  • ادب یا شہر؟ / اقبال خورشید
  • اخلاق احمد کی کتاب بھید بھرے
  • احوال ایران؛ چند فکری زاویے

Recent Comments

دکھانے کے لئے کوئی تبصرہ نہیں۔

رابطہ کیجیے

Facebook Twitter Instagram Pinterest Youtube Email

زیادہ مقبول تحریریں

  • 1

    بلاک کرنے کے نفسیاتی مضمرات

    دسمبر 8, 2025 240 views
  • 2

    صوفیوں کا استاد رنِد

    دسمبر 8, 2025 217 views
  • 3

    ہم نامی کا مغالطہ

    دسمبر 8, 2025 213 views
  • 4

    محمود الحسن کی کتابیں؛ دسمبر کا بہترین مطالعہ

    دسمبر 8, 2025 205 views
  • 5

    نفسیاتی مسائل کے بارے میں ایک غلط فہمی

    دسمبر 8, 2025 182 views

تمام کیٹیگریز

  • others (4)
  • آرٹ/کلچر (3)
  • ادب (37)
  • انٹرویوز (2)
  • بچے (1)
  • بلاگ (21)
  • جشن رومی 2025 (14)
  • خصوصی مضامین (7)
  • سیلف ہیلپ (3)
  • صحت (1)
  • متفرق (23)

نیوز لیٹر کے لیے سبکرائب کیجیے

ہمارے بارے میں

ہمارے بارے میں

رعنائی ایسا آن لائن علمی، ادبی سماجی، اور محدود طور پر صحافتی پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا بھر کے علم و دانش کو انسانوں کی بھلائی کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔

گوشۂ خاص

  • روشنی (کہانی)

    جنوری 13, 2026
  • عشق کی تقویم میں / حارث خلیق

    جنوری 12, 2026
  • ادب یا شہر؟ / اقبال خورشید

    جنوری 11, 2026

تمام کیٹیگریز

  • others (4)
  • آرٹ/کلچر (3)
  • ادب (37)
  • انٹرویوز (2)
  • بچے (1)
  • بلاگ (21)
  • جشن رومی 2025 (14)
  • خصوصی مضامین (7)
  • سیلف ہیلپ (3)
  • صحت (1)
  • متفرق (23)
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • Threads

Copyright© 2025 Ranaayi, All rights reserved.

  • ہوم پیج
  • بلاگ
  • خصوصی مضامینNew
  • ادب
  • متفرق
    • صحت
    • سیلف ہیلپ
    • انٹرویوز
    • بچے
    • خواتین
  • آرٹ/کلچر

یہ بھی پڑھیںx

مسلم ہند کے معمار اول (خواجہ...

دسمبر 22, 2025

علامہ اقبال اور خوشحال خان خٹک...

دسمبر 11, 2025

ادب یا شہر؟ / اقبال خورشید

جنوری 11, 2026
سائن ان کریں۔

احتفظ بتسجيل الدخول حتى أقوم بتسجيل الخروج

نسيت كلمة المرور؟

پاس ورڈ کی بازیافت

سيتم إرسال كلمة مرور جديدة لبريدك الإلكتروني.

هل استلمت كلمة مرور جديدة؟ Login here