32
میں جانتا ہوں کہ رب کی دنیا بہت وسیع ہے
اس میں اب آٹھ ارب سے زائد لوگ بستے ہیں
اور میں اس کا محورومرکز نہیں ہوں
میں یہ بھی جانتا ہوں کہ میری صلاحیت اور وسائل اتنے نہیں ہیں
کہ چاہ کر بھی سب کے دکھوں کا مداوا کرسکوں
لیکن میں اتنا جانتا ہوں کہ میرے ارد گرد بھی ایک دنیا ہے
ایک چھوٹی سی دنیا، شاید چند درجن افراد پر مشتمل
جس کا میں محور و مرکز ہوں
لٰہذا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ
میں اپنی دنیا کے باسیوں کی زندگیاں بہتر بنانے کی کوشش کروں گا
جو کہ میں کرسکتا ہوں
اور مجھے امید ہے میرا رب مجھ سے میری دنیا کے لوگوں کا ہی حساب لے گا