Ranaayi
  • ہوم پیج
  • بلاگ
  • خصوصی مضامینNew
  • ادب
  • متفرق
    • صحت
    • سیلف ہیلپ
    • انٹرویوز
    • بچے
    • خواتین
  • آرٹ/کلچر
Home » تخلیقی فرصت

تخلیقی فرصت

ڈاکٹر خورشید رضوی

کی طرف سے Ranaayi دسمبر 8, 2025
کی طرف سے Ranaayi دسمبر 8, 2025 0 comments
شیئر کریں۔ 0FacebookTwitterPinterestWhatsapp
142

شغلِ بے کاری میں تارے توڑ لاتے ہیں یہ لوگ

دیکھیے، اہلِ جنوں کو کچھ نہ کرنے دیجئے

یہ ’’بے کاری‘‘ تخلیقی فرصت سے عبارت ہے۔ نیوٹن کو ایسے ہی بے کار بیٹھے بیٹھے درخت سے گرتے سیب نے کہاں سے کہاں پہنچا دیا۔ اس ایک لمحۂ فراغت نے دنیا ہی بدل دی مگر سرمایہ داری اور سرمایہ کاری کی گرفت جوں جوں مضبوط ہو تی گئی وقت کے مسام بند ہوتے چلے گئے۔ اب خدانخواستہ کوئی فارغ ہو ہی کیوں۔ بجلی کا بل‘ لائسنس کی تجدید‘ کوئی فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ‘ بینک سے آنے والی اچانک کال کہ آپ کا اکاﺅنٹ خوابیدہ ہوا چاہتا ہے ضروری کارروائی کے لیے فوراً آئیے…

آپ کسی دفتر میں فون کرتے ہیں تو ایکسچینج مصروف ملتا ہے۔ مشین آپ کو انتظار فرمائیے کی تلقین کرتی ہے مگر اس وقفۂ انتظار میں بھی خاموشی نہیں ہوتی مبادا اسی ایک لمحے میں کوئی اچھا سا خیال آپ کے ذہن میں آ جائے۔ ایکسچینج کی طرف سے موسیقی کا اہتمام ہوتا ہے۔ آپ کا اپنا کچھ نہیں۔ سب انتظام دوسروں نے کر رکھا ہے۔

اگر آپ بہت نوعمر نہیں تو آپ کو وہ سنہرے ایام یاد ہوں گے جب دن بھر میں دو ایک مرتبہ موبائل پر ایس ایم ایس کی گھنٹی سن کر دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی تھی کہ یقیناً اپنے کسی پیارے کا پیغام آیا ہے۔ مگر اب آپ کی اجازت کے بغیر‘ آپ کا نمبر سینکڑوں ہزاروں لوگوں کے پاس پہنچ گیا ہے جو آپ کی زندگی سنوارنے کے لیے ہمہ وقت حاضر ہیں۔ کوئی زمین کی خریدوفروخت کی دعوت دے رہا ہے۔ کوئی کہتا ہے پرانے اے سی بیچ لو۔ کوئی بچوں کے لیے ٹیوشن کی خدمات پیش کر رہا ہے۔ آپ کی تنہائی کے زرہ بکتر میں اب چھید ہی چھید ہیں۔ وقت چھوٹی چھوٹی کرچیوں میں بٹ کر رہ گیا ہے۔ اب آپ روزانہ کی بنیاد پر بھی نہیں لمحوں کی بنیاد پر زندہ ہیں۔

اس مختصر سی زندگی میں قدرت نے فرصت کے لمحوں کا انعام رکھا ہوا تھا اور انہی میں سے کوئی لمحہ تخلیقی فرصت کا لمحہ بھی ثابت ہو جایا کرتا تھا۔ انہی تخلیقی لمحات میں انسان جست بھرتا ہوا کہیں سے کہیں آ نکلا ہے۔ کیا ہم خارج کا فالتو بوجھ انسانوں کے داخل پر ڈالنے کی یلغار اسی طرح جاری رکھیں گے؟ کیا ہم نہیں چاہتے کہ کوئی اور نیوٹن‘ البیرونی‘ ابن خلدون‘ شکسپیئر‘ غالب یا آئن سٹائن ہماری دنیا میں داخل ہو؟ اگر ہمیں ایسے لوگ درکار ہیں تو اپنی روزمرہ زندگی میں رسمیات کی لوڈشیڈنگ کرنا ہوگی۔ ہمارے پاس وقت کے سوا کچھ نہیں۔ اس کی کترنیں نہ بنائیں۔ اس کے مسام کھلے رہنے دیں اور اہل جنوں کو کچھ کرنے کی مہلت فراہم کریں۔

آپ کو اس میں دلچسپی ہو سکتی ہے۔
  • نفسیاتی مسائل کے بارے میں ایک غلط فہمی
  • گزرتے برس کی ایک اہم کتاب
  • جمالِ زیست
  • نذر اجمیر (خصوصی اشاعت بسلسلہ یوم خواجہ معین الدین چشتی)
شیئر کریں۔ 0 FacebookTwitterPinterestWhatsapp
Ranaayi

گزشتہ تحریر
انجنہاری کی گھریا؛ ایک مطالعہ
اگلی تحریر
مولانا ظفر علی خان اور فارسی

متعلقہ پوسٹس حسب ضرورت متن

اسامہ صدیق کا نیا انگریزی ناول شائع ہو گیا

دسمبر 10, 2025

بھٹو کی پھانسی پر پہلا ناول / سید کاشف رضا

جنوری 9, 2026

علامہ اقبال اور خوشحال خان خٹک کے موضوع پر لیکچر

دسمبر 11, 2025

الحمراء کا تازہ شمارہ شائع ہو گیا

دسمبر 13, 2025

سنسکرت کی دو کتابیں اور چند جملے

دسمبر 30, 2025

عربی زبان کے عالمی دن کے حوالے سے چند باتیں

دسمبر 15, 2025

جمالِ زیست

دسمبر 20, 2025

مولانا ظفر علی خان اور فارسی

دسمبر 8, 2025

خورشیدِ غالب (غالب ڈے کی مناسبت سے)

دسمبر 26, 2025

جو ستارا تمہیں افلاک نشیں لگتا ہے

دسمبر 31, 2025

Leave a Comment Cancel Reply

اگلی بار جب میں کمنٹ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

Recent Posts

  • روشنی (کہانی)
  • عشق کی تقویم میں / حارث خلیق
  • ادب یا شہر؟ / اقبال خورشید
  • اخلاق احمد کی کتاب بھید بھرے
  • احوال ایران؛ چند فکری زاویے

Recent Comments

دکھانے کے لئے کوئی تبصرہ نہیں۔

رابطہ کیجیے

Facebook Twitter Instagram Pinterest Youtube Email

زیادہ مقبول تحریریں

  • 1

    بلاک کرنے کے نفسیاتی مضمرات

    دسمبر 8, 2025 238 views
  • 2

    صوفیوں کا استاد رنِد

    دسمبر 8, 2025 215 views
  • 3

    ہم نامی کا مغالطہ

    دسمبر 8, 2025 211 views
  • 4

    محمود الحسن کی کتابیں؛ دسمبر کا بہترین مطالعہ

    دسمبر 8, 2025 204 views
  • 5

    نفسیاتی مسائل کے بارے میں ایک غلط فہمی

    دسمبر 8, 2025 180 views

تمام کیٹیگریز

  • others (4)
  • آرٹ/کلچر (3)
  • ادب (37)
  • انٹرویوز (2)
  • بچے (1)
  • بلاگ (21)
  • جشن رومی 2025 (14)
  • خصوصی مضامین (7)
  • سیلف ہیلپ (3)
  • صحت (1)
  • متفرق (23)

نیوز لیٹر کے لیے سبکرائب کیجیے

ہمارے بارے میں

ہمارے بارے میں

رعنائی ایسا آن لائن علمی، ادبی سماجی، اور محدود طور پر صحافتی پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا بھر کے علم و دانش کو انسانوں کی بھلائی کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔

گوشۂ خاص

  • روشنی (کہانی)

    جنوری 13, 2026
  • عشق کی تقویم میں / حارث خلیق

    جنوری 12, 2026
  • ادب یا شہر؟ / اقبال خورشید

    جنوری 11, 2026

تمام کیٹیگریز

  • others (4)
  • آرٹ/کلچر (3)
  • ادب (37)
  • انٹرویوز (2)
  • بچے (1)
  • بلاگ (21)
  • جشن رومی 2025 (14)
  • خصوصی مضامین (7)
  • سیلف ہیلپ (3)
  • صحت (1)
  • متفرق (23)
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • Threads

Copyright© 2025 Ranaayi, All rights reserved.

  • ہوم پیج
  • بلاگ
  • خصوصی مضامینNew
  • ادب
  • متفرق
    • صحت
    • سیلف ہیلپ
    • انٹرویوز
    • بچے
    • خواتین
  • آرٹ/کلچر

یہ بھی پڑھیںx

نئے سال کی آمد پر ایک...

جنوری 3, 2026

سنسکرت کی دو کتابیں اور چند...

دسمبر 30, 2025

نصیر احمد ناصر کی دو نظمیں

جنوری 9, 2026
سائن ان کریں۔

احتفظ بتسجيل الدخول حتى أقوم بتسجيل الخروج

نسيت كلمة المرور؟

پاس ورڈ کی بازیافت

سيتم إرسال كلمة مرور جديدة لبريدك الإلكتروني.

هل استلمت كلمة مرور جديدة؟ Login here