23
آپ اردو کے صحافیوں سے کہیں: امریکا، برطانیہ اور انڈیا کے چند بڑے اخبارات کے نام بتا دیں۔
وہ بغلیں جھانکنے لگیں گے۔
آپ اردو کہانی کاروں سے پوچھیں: عالمی ادب کے ان بیس ناولوں کے نام بتا دیں، جو آپ نے پڑھے ہیں۔
ان کی گویائی چھن جائے گی۔
آپ اردو کے شعرا سے پوچھیں: ان دس کتابیوں کے نام بتا دیں، جنھوں نے دنیا کو تبدیل کیا۔
انھیں ہارٹ اٹیک جائے گا۔
یہ تینوں طبقے سائنس اور ٹیکنالوجی تو چھوڑیں، خود اس شعبے سے متعلق بھی یک سر لاعلم ہیں، جو ان اپنا شعبہ ہے۔
اور دعویٰ ہمارا یہ ہے کہ ہم اس سماج کا سب سے باشعور طبقہ ہیں۔