Ranaayi
  • ہوم پیج
  • بلاگ
  • خصوصی مضامینNew
  • ادب
  • متفرق
    • صحت
    • سیلف ہیلپ
    • انٹرویوز
    • بچے
    • خواتین
  • آرٹ/کلچر
Home » یہ کون ہے احمد شاہ؟

یہ کون ہے احمد شاہ؟

عرفان جاوید

کی طرف سے Ranaayi دسمبر 31, 2025
کی طرف سے Ranaayi دسمبر 31, 2025 0 comments
شیئر کریں۔ 0FacebookTwitterPinterestWhatsapp
37

پاکستان میں میڈیکل کی بلا مبالغہ اعلیٰ ترین یونی ورسٹی آغا خان میڈیکل یونی ورسٹی ہے۔ یہ امیریکن اکریڈٹڈ یونی ورسٹی ہے اور اس کا امریکہ کی جان ہاپکنز یونی ورسٹی سے باہمی معاہدہ ہے۔

کیا اس کا وی سی اور صدر ڈاکٹر ہے؟

نہیں، اس کے وی سی سلیمان شہابُ الدین اعلیٰ منتظم ہیں جن کی خصوصیت مینیجمنٹ ہے۔

ایف بی آر پاکستان میں محصولات کی وصولی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ کیا اس کا کامیاب ترین چئیرمین خود ایف بی آر کا تربیت یافتہ تھا؟

نہیں، عبداللہ یوسف نے کبھی براہ راست ایف بی آر میں کام نہیں کیا تھا۔ البتہ ان کی ذہانت اور انتظامی مہارت نے انہیں اس اہم ادارے کا کامیاب ترین چیرمین بنایا۔

جیو پاکستان کا کامیاب ترین نیوز چینل بنا۔ کیا اس کا مالک صحافی ہے؟

نہیں،میر شکیل الرحمان باقاعدہ صحافی نہیں البتہ زیرک منتظم ہیں۔

ڈان بلا مبالغہ انگریزی کا سب سے معتبر اخبار ہے۔ کیا اس کے مالکان کا عملی صحافت سے تعلق ہے؟

نہیں، البتہ وہ بہترین اور غیر جانب دار منتظم ہیں۔

اب آتے ہیں ادبی دُنیا کی جانب۔

پاکستان میں مقتدرہ ، اکادمی ادبیات سمیت کئی ادبی ادارے ہیں۔ ان کے سربراہان ادیب رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں ادبی سرگرمیوں کو کتنا فروغ دیا؟ ان کی منعقد کردہ ادبی محافل میں عوام کس حد تک جوق در جوق شریک ہوتے ہیں؟ ان سوالات کے جوابات سے واقفانِ حال خوب واقف ہیں۔

یہ ہرگز ضروری نہیں کہ اچھا ادیب اچھا منتظم بھی ہو۔ یہ دونوں قطعی مختلف شعبہ جات ہیں۔

آصف فرخی نے امینہ سید کے ساتھ مل کر پاکستان میں ادبی میلوں کی ریت ڈالی۔ان کو اس درجہ مخالفت اور نفرت کا سامنا رہا کہ میں نے انہیں کئی مرتبہ بہت دل گرفتہ دیکھا۔ اور یہ سب نفرت،تلخی اور طنز کس طرف سے آیا؟ ادیبوں کی جانب سے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے تو ادیبوں کو عزت دلوائی ہے، چاۓ خانوں سے پنج ستارہ ہوٹلوں میں ان کو وہ تکریم دلوائی جس کا ایک ادیب حق دار ہے۔ ان کا مکالمہ بین الاقوامی مہمان ادیبوں سے کروایا ، غیر ملکی سفیروں اور دانش وروں سے ان کو احترام دلوایا اور ان کی خوب خدمت کی۔ نہ جانے ادیب برادری میں میرے لیے ناپسندیدگی کیوں پائی جاتی ہے۔ میں عینی شاہد ہوں اس امر کا کہ بہت سے ادیب جو ان کے سامنے رطب اللسان ہوتے تھے، پیٹھ پیچھے ان کی مخالفت پر کمر بستہ رہتے تھے۔ مانا کہ ان میلوں میں ہر اہل ادیب کو نمائندگی نہیں ملتی تھی مگر بیشتر کو ملتی تھی۔ایک انسان کے لیے سو فیصد کامل ہونا ممکن نہیں۔ آخری دِنوں میں وہ اپنے ادیب بھائیوں کے رویے سے بہت دُکھی رہتے تھے ۔

اب کے احمد شاہ نامی سودائی کی شامت آئی کہ اُس نے اپنا سر اوکھلی میں دے دیا۔

ہم تو وہ لوگ ہیں کہ جب منٹو کے مرنے کی خبر ملی تو گوجرانوالہ مشاعرے کو جاتے شاعروں نے فحش لطائف کا وِرد جاری رکھا، وہ جری ادیب خون تھُوکتا مر گیا۔ساغر صدیقی فٹ پاتھ پر ایڑیاں رگڑتا رہا اور ہم منہ دوسری جانب کر کے اس کے سامنے سے گزرتے رہے، حبیب جالب عوام کے حقوق پر شعر بُلند کرتا جیل چلا گیا، ادیبوں نے اس کے لیے کیا کیا؟بے شُمار مثالیں ہیں، مزید جی جلانے سے کیا فائدہ۔

پس ایک بات طےہے کہ احمد شاہ عمدہ منتظم اور ان تھک آدمی ہے، ادیبوں کی دل سے عزت کرتا ہے، اس کی تشخصی پسند و ناپسند ہو گی اور وہ بلند آہنگ شخصیت کا مالک رہا ہو گا مگر کون سا انسان جذبات سے بالاتر اور خطا سے پاک ہے؟ کراچی پاکستان کی فعال ترین آرٹ کونسل ہے اور اس شخص کی وجہ سے۔یہ شخص اپنے بل بوتے پر اس مقام تک پہنچا ہے، فقط اپنے بل بوتے پر۔ اس کا کسی سیاسی خاندان سے تعلق ہے اور نہ ہی وہ جاگیر دار ہے۔اگر وہ ادیبوں کو عزت دے رہا ہے ،عمائدین مملکت سے احترام دلوا رہا ہے تو کیا بُرا کر رہا ہے؟

بہتر ہے کہ اس شخص پر تنقید سے پہلے اس سے بہتر کوئی مثال پیش کی جاۓ ، کوئی اور آرٹ کونسل کرے، کوئی اورشخص سامنے آئے۔

آپ کو اس میں دلچسپی ہو سکتی ہے۔
  • سوشل میڈیا کے دور میں مطالعہ کیوں کیا جاۓ؟
  • امریکہ میں ممدانی اور قرآن
  • کیا ڈاکٹر ظالم ہوتے ہیں؟
  • ہماری تفریحی سرگرمیاں
شیئر کریں۔ 0 FacebookTwitterPinterestWhatsapp
Ranaayi

گزشتہ تحریر
ہم اور ہماری سوچیں
اگلی تحریر
نیو ایئر ریزولیوشن

متعلقہ پوسٹس حسب ضرورت متن

کیا ڈاکٹر ظالم ہوتے ہیں؟

دسمبر 26, 2025

امریکہ میں ممدانی اور قرآن

جنوری 4, 2026

کیا عقلی دلیل ممنوع ہے ؟

دسمبر 23, 2025

سوشل میڈیا کے دور میں مطالعہ کیوں کیا جاۓ؟

دسمبر 13, 2025

میرا کراچی

دسمبر 24, 2025

ایران میں بھوک کا احتجاج

جنوری 6, 2026

ادبی میلوں کا ایک توجہ طلب پہلو

دسمبر 29, 2025

اکیسویں صدی میں اتارے ہوئے لوگ

جنوری 1, 2026

امجد اسلام امجد سے ایک ملاقات

جنوری 4, 2026

اکیسویں صدی کے پہلے 25 برس

دسمبر 22, 2025

Leave a Comment Cancel Reply

اگلی بار جب میں کمنٹ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

Recent Posts

  • روشنی (کہانی)
  • عشق کی تقویم میں / حارث خلیق
  • ادب یا شہر؟ / اقبال خورشید
  • اخلاق احمد کی کتاب بھید بھرے
  • احوال ایران؛ چند فکری زاویے

Recent Comments

دکھانے کے لئے کوئی تبصرہ نہیں۔

رابطہ کیجیے

Facebook Twitter Instagram Pinterest Youtube Email

زیادہ مقبول تحریریں

  • 1

    بلاک کرنے کے نفسیاتی مضمرات

    دسمبر 8, 2025 238 views
  • 2

    صوفیوں کا استاد رنِد

    دسمبر 8, 2025 215 views
  • 3

    ہم نامی کا مغالطہ

    دسمبر 8, 2025 211 views
  • 4

    محمود الحسن کی کتابیں؛ دسمبر کا بہترین مطالعہ

    دسمبر 8, 2025 204 views
  • 5

    نفسیاتی مسائل کے بارے میں ایک غلط فہمی

    دسمبر 8, 2025 180 views

تمام کیٹیگریز

  • others (4)
  • آرٹ/کلچر (3)
  • ادب (37)
  • انٹرویوز (2)
  • بچے (1)
  • بلاگ (21)
  • جشن رومی 2025 (14)
  • خصوصی مضامین (7)
  • سیلف ہیلپ (3)
  • صحت (1)
  • متفرق (23)

نیوز لیٹر کے لیے سبکرائب کیجیے

ہمارے بارے میں

ہمارے بارے میں

رعنائی ایسا آن لائن علمی، ادبی سماجی، اور محدود طور پر صحافتی پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا بھر کے علم و دانش کو انسانوں کی بھلائی کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔

گوشۂ خاص

  • روشنی (کہانی)

    جنوری 13, 2026
  • عشق کی تقویم میں / حارث خلیق

    جنوری 12, 2026
  • ادب یا شہر؟ / اقبال خورشید

    جنوری 11, 2026

تمام کیٹیگریز

  • others (4)
  • آرٹ/کلچر (3)
  • ادب (37)
  • انٹرویوز (2)
  • بچے (1)
  • بلاگ (21)
  • جشن رومی 2025 (14)
  • خصوصی مضامین (7)
  • سیلف ہیلپ (3)
  • صحت (1)
  • متفرق (23)
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • Threads

Copyright© 2025 Ranaayi, All rights reserved.

  • ہوم پیج
  • بلاگ
  • خصوصی مضامینNew
  • ادب
  • متفرق
    • صحت
    • سیلف ہیلپ
    • انٹرویوز
    • بچے
    • خواتین
  • آرٹ/کلچر

یہ بھی پڑھیںx

امریکہ میں ممدانی اور قرآن

جنوری 4, 2026

اکیسویں صدی میں اتارے ہوئے لوگ

جنوری 1, 2026

اے آئی کی کلہاڑی

دسمبر 31, 2025
سائن ان کریں۔

احتفظ بتسجيل الدخول حتى أقوم بتسجيل الخروج

نسيت كلمة المرور؟

پاس ورڈ کی بازیافت

سيتم إرسال كلمة مرور جديدة لبريدك الإلكتروني.

هل استلمت كلمة مرور جديدة؟ Login here