Ranaayi
  • ہوم پیج
  • بلاگ
  • خصوصی مضامینNew
  • ادب
  • متفرق
    • صحت
    • سیلف ہیلپ
    • انٹرویوز
    • بچے
    • خواتین
  • آرٹ/کلچر
Home » خبر، افواہ اور سوشل میڈیا؛ ایک لمحۂ فکریہ

خبر، افواہ اور سوشل میڈیا؛ ایک لمحۂ فکریہ

فہد یوسفزئی

کی طرف سے Ranaayi مارچ 1, 2026
کی طرف سے Ranaayi مارچ 1, 2026 0 comments
شیئر کریں۔ 0FacebookTwitterPinterestWhatsapp
15

ڈیجیٹل دور میں خبر کی رفتار روشنی سے بھی تیز محسوس ہوتی ہے۔ ایک ٹویٹ، ایک پوسٹ یا ایک بریکنگ لائن چند منٹوں میں کروڑوں لوگوں تک پہنچ جاتی ہے۔ مگر اسی رفتار کے ساتھ ایک بڑا سوال بھی جنم لیتا ہے: کیا ہر وائرل خبر سچ ہوتی ہے؟ پچھلی رات آیت اللہ علی خامنہ ای کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں نے اسی سوال کو دوبارہ زندہ کر دیا۔ اطلاعات آئیں کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھوں قتل کر دیئے گئے۔ خبر چونکا دینے والی تھی، جذبات بھڑکانے والی تھی، اور سب سے بڑھ کر یہ کہ انتہائی حساس نوعیت کی تھی۔

کل رات سے میں چند سوشل میڈیا صارفین کو غور سے دیکھ رہا تھا۔ عجیب بے چینی تھی۔ جیسے ہی ڈونلڈ ٹرمپ اور بنیامین نیتن یاہو اور ان کے زیرِ اثر میڈیا کی طرف سے خامنہ ای کی موت کی خبریں چلنے لگیں، بہت سے اکاؤنٹس نے فوراً وہی مواد کاپی پیسٹ کرنا شروع کر دیا۔ کچھ لوگ ایران کی جانب سے آنے والی تردیدی خبروں کو شیئر کر رہے تھے، جبکہ کچھ بغیر کسی تصدیق کے ایک ہی بیانیہ آگے بڑھا رہے تھے۔

میں خود مسلسل نوٹ کر رہا تھا اور دل سے یہی خواہش تھی کہ کاش یہ خبر جھوٹی نکلے اور خامنہ ای زندہ ہوں۔ لیکن ہر خواہش کہاں پوری ہوتی ہے۔ بچپن سے ایک جملہ سنتے آئے ہیں کہ “موت اور شادی کی خبر جھوٹی نہیں ہو سکتی”۔ مگر آج کے سوشل میڈیا کے زمانے میں یہ مقولہ بھی کمزور پڑ چکا ہے۔ ویوز، ریچ اور ڈالرز کی دوڑ میں مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن نے سچ اور جھوٹ کی سرحدیں دھندلا دی ہیں۔ اب تو کئی مرتبہ موت کی خبریں بھی بعد میں غلط ثابت ہو جاتی ہیں۔

اسی دوران خامنہ ای کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک للکار والی پوسٹ سامنے آئی، جس نے مزید ابہام پیدا کیا۔ کچھ صارفین نے تو ان کی ایک پرانی ویڈیو بھی دوبارہ چلا دی اور دعویٰ کیا کہ یہ تازہ پیغام ہے۔ بطور میڈیا طالبعلم میں نے اس ویڈیو کو دیکھا تو اندازہ ہو گیا کہ یہ موجودہ حالات کی نہیں ہو سکتی۔ مگر افسوس یہ ہے کہ عام صارف کے پاس نہ وقت ہوتا ہے اور نہ مہارت کہ وہ ویڈیو کی تاریخ، پس منظر اور سیاق و سباق کو پرکھ سکے۔

ایران میں اسرائیل کے ہاتھوں یہ کسی پہلے لیڈر کا قتل نہیں بتایا جا رہا، بلکہ ماضی میں بھی اس نوعیت کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔ جس سے ایک اور پہلو توجہ کھینچتی ہے کہ ایران کے اندرونی نظام میں ممکنہ جاسوسی کی باتیں۔ دعوے کیے گئے کہ خامنہ ای کی لاش تک کی تصاویر حریفوں تک پہنچائی گئیں۔ اس پر کسی نے لکھا:

“جاسوسی اتنی گہری تھی کہ میت کی تصاویر تک آگے پہنچائی گئی۔”

سوشل میڈیا کا ایک اور افسوسناک پہلو بھی سامنے آیا۔ کچھ لوگ اس خبر پر خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دیے، اور کچھ نے فخر سے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ وہ مر گئے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اطلاع دینا مقصد تھا یا سبقت لے جانا؟ اگر واقعی تصدیق موجود تھی تو سورس کیا تھا؟ کیا وہ براہِ راست تھا یا صرف کسی اور پوسٹ کا اسکرین شاٹ؟

دلچسپ بات یہ بھی رہی کہ Reuters نے پہلے موت کی تصدیق کی خبر دی، مگر چند منٹ بعد اعلان کیا کہ خامنہ ای خطاب کریں گے۔ ایسے تضادات نے مزید الجھن پیدا کی اور واضح کیا کہ ابتدائی رپورٹس ہمیشہ حتمی نہیں ہوتیں۔

مختصر یہ کہ جو کچھ ہوا، وہ ہم میں سے بہت سے لوگ نہ چاہتے تھے اور نہ برداشت کر سکتے تھے۔ مگر اس سارے منظرنامے نے ایک اہم سبق ضرور دیا: سوشل میڈیا طاقت ہے، مگر ذمہ داری کے بغیر یہ طاقت نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ لوگوں کے جذبات، عقائد اور حساس معاملات کے ساتھ کھیلنا کسی صورت درست نہیں۔

رزق کا وعدہ رازق نے کیا ہے۔ چند ویوز یا وقتی شہرت کے لیے غیر مصدقہ خبر چلانا نہ صحافت ہے اور نہ خدمت۔ گزارش بس اتنی ہے کہ جس خبر کی مکمل تصدیق نہ ہو، اسے وقت سے پہلے نشر نہ کریں۔ سادہ اصول اپنائیں: پہلے تحقیق، پھر اشاعت۔ یہی ذمہ دارانہ رویہ ہے، اور یہی وقت کی ضرورت۔

آپ کو اس میں دلچسپی ہو سکتی ہے۔
  • قبائلی بیٹیوں کے خواب اور خاموش دیواریں
  • پاکستان سے ڈاکٹروں کی ہجرت کا مطلب کیا ہے؟
  • اخلاقیات کی دھنک
  • دو اہم افسانوں کا تذکرہ
شیئر کریں۔ 0 FacebookTwitterPinterestWhatsapp
Ranaayi

گزشتہ تحریر
حارث خلیق کی ایک غزل
اگلی تحریر
رہنما، جو غداروں کے باعث مارے گئے

متعلقہ پوسٹس حسب ضرورت متن

قبائلی بیٹیوں کے خواب اور خاموش دیواریں

فروری 25, 2026

آپ اے آئی سے ڈرتے ہیں یا نہیں

جنوری 5, 2026

فارمیسی میں منہ چڑاتی دو دوائیں

فروری 7, 2026

ہائی فائی’ زندگی کون گزار رہا ہے؟’

فروری 20, 2026

کالونیل ازم کی ایک نئی شکل

فروری 26, 2026

خطرناک امراض اور سائنس

فروری 12, 2026

پاکستان سے ڈاکٹروں کی ہجرت کا مطلب کیا ہے؟

فروری 22, 2026

میں اور سید کاشف رضا

فروری 26, 2026

لاہور میں بسنت کے رنگ

فروری 11, 2026

دہلی نامہ؛ امرتسر کے دو کردار

فروری 23, 2026

Leave a Comment Cancel Reply

اگلی بار جب میں کمنٹ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

Recent Posts

  • آموں کی پیٹی سے آج تک
  • رہنما، جو غداروں کے باعث مارے گئے
  • خبر، افواہ اور سوشل میڈیا؛ ایک لمحۂ فکریہ
  • حارث خلیق کی ایک غزل
  • کالونیل ازم کی ایک نئی شکل

Recent Comments

دکھانے کے لئے کوئی تبصرہ نہیں۔

رابطہ کیجیے

Facebook Twitter Instagram Pinterest Youtube Email

زیادہ مقبول تحریریں

  • 1

    بلاک کرنے کے نفسیاتی مضمرات

    دسمبر 8, 2025 280 views
  • 2

    صوفیوں کا استاد رنِد

    دسمبر 8, 2025 264 views
  • 3

    محمود الحسن کی کتابیں؛ دسمبر کا بہترین مطالعہ

    دسمبر 8, 2025 254 views
  • 4

    ہم نامی کا مغالطہ

    دسمبر 8, 2025 253 views
  • 5

    نفسیاتی مسائل کے بارے میں ایک غلط فہمی

    دسمبر 8, 2025 226 views

تمام کیٹیگریز

  • others (6)
  • آرٹ/کلچر (4)
  • ادب (43)
  • انٹرویوز (3)
  • بچے (2)
  • بلاگ (41)
  • جشن رومی 2025 (14)
  • خصوصی مضامین (11)
  • سیلف ہیلپ (4)
  • صحت (1)
  • متفرق (29)

نیوز لیٹر کے لیے سبکرائب کیجیے

ہمارے بارے میں

ہمارے بارے میں

رعنائی ایسا آن لائن علمی، ادبی سماجی، اور محدود طور پر صحافتی پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا بھر کے علم و دانش کو انسانوں کی بھلائی کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔

گوشۂ خاص

  • آموں کی پیٹی سے آج تک

    مارچ 1, 2026
  • رہنما، جو غداروں کے باعث مارے گئے

    مارچ 1, 2026
  • خبر، افواہ اور سوشل میڈیا؛ ایک لمحۂ فکریہ

    مارچ 1, 2026

تمام کیٹیگریز

  • others (6)
  • آرٹ/کلچر (4)
  • ادب (43)
  • انٹرویوز (3)
  • بچے (2)
  • بلاگ (41)
  • جشن رومی 2025 (14)
  • خصوصی مضامین (11)
  • سیلف ہیلپ (4)
  • صحت (1)
  • متفرق (29)
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • Threads

Copyright© 2025 Ranaayi, All rights reserved.

  • ہوم پیج
  • بلاگ
  • خصوصی مضامینNew
  • ادب
  • متفرق
    • صحت
    • سیلف ہیلپ
    • انٹرویوز
    • بچے
    • خواتین
  • آرٹ/کلچر

یہ بھی پڑھیںx

احوال ایران؛ چند فکری زاویے

جنوری 9, 2026

ایک کیس کی روداد (سیکھنے کے...

فروری 15, 2026

رہنما، جو غداروں کے باعث مارے...

مارچ 1, 2026
سائن ان کریں۔

احتفظ بتسجيل الدخول حتى أقوم بتسجيل الخروج

نسيت كلمة المرور؟

پاس ورڈ کی بازیافت

سيتم إرسال كلمة مرور جديدة لبريدك الإلكتروني.

هل استلمت كلمة مرور جديدة؟ Login here