35
نئے سال کے آغاز پر ایک ڈائری لینا،
ایک ورق پر اپنا سارے تعصبات لکھنا،
مذہبی، لسانی، سیاسی، نسلی تعصبات ۔۔۔
اور دوسرے پر وہ نام،
جن سے تم نفرت کرتے ہو،
اور تیسرے پر وہ لوگ،
جن سے تم حسد کرتے ہو۔۔۔
ایک ورق پر اپنی حسرتیں لکھنا
دوسرے پر ناکامیاں۔
اور پھر اس ڈائری کو
جلا دینا،
تاکہ نئے برس کے بدن کو
تم ایک نئی روح عطا کر سکے
روح
جو نفرت اور تعصبات سے پاک ہو۔