Ranaayi
  • ہوم پیج
  • بلاگ
  • خصوصی مضامینNew
  • ادب
  • متفرق
    • صحت
    • سیلف ہیلپ
    • انٹرویوز
    • بچے
    • خواتین
  • آرٹ/کلچر
Home » ریل گاڑی کا سفر اور بچے

ریل گاڑی کا سفر اور بچے

طاہر چوہدری ایڈووکیٹ

کی طرف سے Ranaayi فروری 10, 2026
کی طرف سے Ranaayi فروری 10, 2026 0 comments
شیئر کریں۔ 0FacebookTwitterPinterestWhatsapp
39

گزشتہ دنوں بچوں کو ٹرین کا سفر کروایا۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچا۔ گاڑی پارکنگ میں چھوڑی۔ انفارمیشن کاؤنٹر سے معلومات لیں۔ ٹیکسلا کے ٹکٹ کٹوائے۔ بڑوں کا فل، بچوں کا آدھا۔ دن ڈھائی بجے کا وقت تھا۔ ٹرین کے آنے میں کچھ دیر۔ پلیٹ فارم کو ایکسپلور کیا۔ بچے یہ سب پہلی بار دیکھ رہے تھے۔ ایکسائٹڈ تھے۔ چائے وغیرہ پینے تک تقریبا 3 بجے ہزارہ ایکسپریس آئی۔ اندر داخل ہوئے۔ صفائی کا برا حال۔ بدبو۔ ٹوائلٹ انتہائی گندے۔ ایک سیٹ آمنے سامنے والی خالی تھی۔ بے بی کے وائپس تھے۔ انہیں سے سیٹیں اور ٹیبل اچھی طرح صاف کر کے بیٹھے۔ بچوں کو برتھ کی کھیل مل گئی۔ کبھی اوپر بیٹھیں تو کبھی نیچے۔ کھڑکی سے باہر کے نظارے۔ راستے میں گولڑہ اور سنگجانی ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ ہوا اور ٹیکسلا پہنچ کر ہم اتر گئے۔ انفارمیشن کاؤنٹر سے پوچھا کہ یہاں سے واپس راولپنڈی ٹرین کس وقت جائے گی؟ کہ ہمارا مقصد صرف ٹرین کا سفر کرنا اور بچوں کو ایک نئی چیز سکھانا اور دکھانا تھا۔ بتایا گیا کہ یہ ٹرین حویلیاں جائے گی اور پھر وہاں سے واپس آئے گی۔ تقریبا 8 بج جائیں گے۔ یہی ٹرین واپس راولپنڈی جائے گی۔ پوچھا اتنی دیر کیا کریں؟ بولا ٹیکسلا گھومیں۔ ٹیکسلا میوزیم کال کی۔ پتہ چلا وہ چھٹی کی وجہ سے بند ہے۔ انتظامیہ کو کوئی بتائے کہ چھٹی والے دن ایسی جگہوں کو کھلا رکھنا ہوتا ہے کہ چھٹی والے دن ہی لوگ باہر نکلتے اور وزٹ کرتے ہیں۔ ہمارے یہاں الٹا نظام ہے۔

رکشہ لیا اور ٹیکسلا بازار چلے گئے۔ بازار کے تقریبا شروع میں ہی ایک مٹھائی کی دکان والے کی ایمانداری دل کو بہت بھائی۔ اس نے دکان کے باہر "کفن دستیاب ہے” کے دو چھوٹے پینا فلیکس بھی لگا رکھے تھے۔ مجھے اس دکان کا نام یاد نہیں رہا۔ تصویر بھی نہیں لے سکا۔ ہاں، اس کے ساتھ والی دکان کا نام "یعقوب پنسار سٹور” تھا۔ ٹیکسلا سے کوئی بھائی اس سویٹ شاپ کی کفن والے بینر کے ساتھ تصویر بھیج سکے تو شکر گزار ہوں گا۔ ایمانداری اس دکان والے کی یہ تھی کہ کفن کے بینر کی صورت مٹھائی کے گاہکوں کو تنبیہہ بھی کر رکھی ہے کہ جتنا زیادہ میٹھا کھاؤ گے، قبر کے پاس اتنا جلد جاؤ گے۔ اگر یہاں بار بار او گے تو یقینا کفن کی ضرورت جلد پڑے گی۔ مٹھائی بھی یہیں سے اور کفن بھی یہیں سے کی سہولت دستیاب ہے۔ کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں۔

خیر، مذاق برطرف۔ یہ اتفاق ہے یا سویٹ شاپ والے نے واقعی اسی ذہن کے ساتھ یہ بینر لگا رکھا ہے، اندازہ نہیں۔ اگر اس نے قصدا لگا رکھا ہے تو اس کی ایمانداری کو سلام۔ کہ گاہکوں کو نقصان بتا کر مٹھائی بیچ رہا ہے۔

کچھ دیر ٹیکسلا کے بازار گھومے۔ پھر واپسی ریلوے اسٹیشن کی راہ لی۔ پلیٹ فارم پر ایک بابا جی کے ڈھابے سے چائے بنوائی۔ انہوں نے لکڑیوں کا ایک الاؤ بھی جلا رکھا تھا۔ رات کا وقت، ہلکی ہلکی ٹھندی ہوا، پلیٹ فارم کے بینچ، لکڑیوں کی اگ، بیگم اور بچوں کا ساتھ۔ تیز پتی، بغیر میٹھے کے۔ گرما گرم اور کڑک چائے۔ واللہ، لطف آ گیا۔ ایک ایک چسکی سے مزہ کشید کیا۔ روح سرشار۔

ویٹنگ روم میں انتظار کیا۔ تقریبا ساڑھے 8 بجے ٹرین ا گئی۔ بیٹھے اور واپس پنڈی۔

گاڑی نکالنے لگے تو پارکنگ والے نے کہا کہ آپ کی گاڑی تین گھنٹے سے زیادہ پارک رہی ہے۔ پیسے اس حساب سے دینا پڑیں گے۔ پوچھا، بھیا یہ کہاں لکھا ہے؟ بولا سر پرچی پر لکھا ہے۔ دیکھا تو واقعی ایسا درج تھا۔ پوچھا کہ جو ایکسٹرا پیسے لے رہے ہو ان کا کوئی حساب کتاب یا اس کی کوئی پرچی؟ کہتا سر وہ میں خود ٹھیکیدار کو بتا دوں گا۔

بچوں نے بہت انجوائے کیا۔ میرے ساتھ بیگم اور چھوٹے بھائی کی بیگم اور ان کی یہ ننھی پری بھی تھی۔ یہ ایک منفرد ایکٹیویٹی تھی۔ ٹرین میں صفائی ہوتی تو لطف مزید دوبالا ہوتا۔ ریلوے حکام سے گزارش ہے کہ ٹرینوں میں صفائی کے معیار پر توجہ دیں۔ مسافروں سے بھی درخواست ہے کہ اگر کچھ کھائیں پئیں تو کچرے وغیرہ کیلئے اپنے ساتھ ایک خالی شاپر رکھیں جو اپنی منزل پر اترتے ہوئے کسی کچرا دان میں ڈال دیں۔ ہر پلیٹ فارم پر جا بجا ڈسٹ بن لگے ہوئے تھے۔

نوٹ: راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ایک وی آئی پی ٹائپ ویٹنگ ایریا الگ سے بنا ہوا ہے۔ 300 فی کس۔ آپ ان پیسوں میں یہاں 3 گھنٹے تک بیٹھ سکتے ہیں۔ ٹرین کا انتظار کر سکتے ہیں۔ ان پیسوں میں چائے کا کپ بھی ملے گا اور ساتھ بسکٹ بھی۔ آپ نے ٹرین کا سفر نہیں بھی کرنا تو یہ جگہ چائے اور گپ شپ کیلئے مناسب پیسوں میں ایک اچھا سپاٹ ہے۔ یہاں صفائی شاندار تھی۔ میرا زندگی کا یہ ٹرین کا شاید تیسرا یا چوتھا سفر تھا۔ بچوں کا پہلا۔ انہوں نے صرف فلموں میں ٹرین دیکھی تھی۔ اب کبھی نہیں بھولیں گے۔ ذہن پر نقش رہے گا۔ کم پیسوں میں ایک شاندار سیکھ۔ موقع ملے تو آپ بھی اپنے بچوں کو روایتی ٹرین کا سفر کروائیں۔ ریلوے اسٹیشن دکھائیں۔ اس کی تاریخ بتائیں۔ ٹرین کی ایجاد، اہمیت، اس کا ارتقا بتائیں۔

آپ کو اس میں دلچسپی ہو سکتی ہے۔
  • لاہور بک فیئر کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا
  • بھٹو کی پھانسی پر پہلا ناول / سید کاشف رضا
  • قانون کے دانت
  • اروندھتی کی نئی کتاب؛ چند باتیں
شیئر کریں۔ 0 FacebookTwitterPinterestWhatsapp
Ranaayi

گزشتہ تحریر
فیس بک کی دنیا
اگلی تحریر
ہماری بسنت اور دنیا کے تہوار

متعلقہ پوسٹس حسب ضرورت متن

نذر اجمیر (خصوصی اشاعت بسلسلہ یوم خواجہ معین الدین چشتی)

دسمبر 26, 2025

اردو کانفرنس پر گفتگو

دسمبر 30, 2025

جدہ بک فیئر ایک نمایاں ثقافتی تقریب

دسمبر 10, 2025

رعنائی پر کیسے لکھیں؟

دسمبر 11, 2025

روشنی (کہانی)

جنوری 13, 2026

ہمارے شعور کا المیہ

جنوری 3, 2026

یورپ کے کچھ کردار

جنوری 2, 2026

بھٹو کی پھانسی پر پہلا ناول / سید کاشف رضا

جنوری 9, 2026

معین نظامی کی مخطوطہ شناسی

فروری 24, 2026

مزاح، لطائف اور احساس مسرت

جنوری 21, 2026

Leave a Comment Cancel Reply

اگلی بار جب میں کمنٹ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

Recent Posts

  • آموں کی پیٹی سے آج تک
  • رہنما، جو غداروں کے باعث مارے گئے
  • خبر، افواہ اور سوشل میڈیا؛ ایک لمحۂ فکریہ
  • حارث خلیق کی ایک غزل
  • کالونیل ازم کی ایک نئی شکل

Recent Comments

دکھانے کے لئے کوئی تبصرہ نہیں۔

رابطہ کیجیے

Facebook Twitter Instagram Pinterest Youtube Email

زیادہ مقبول تحریریں

  • 1

    بلاک کرنے کے نفسیاتی مضمرات

    دسمبر 8, 2025 280 views
  • 2

    صوفیوں کا استاد رنِد

    دسمبر 8, 2025 264 views
  • 3

    محمود الحسن کی کتابیں؛ دسمبر کا بہترین مطالعہ

    دسمبر 8, 2025 254 views
  • 4

    ہم نامی کا مغالطہ

    دسمبر 8, 2025 253 views
  • 5

    نفسیاتی مسائل کے بارے میں ایک غلط فہمی

    دسمبر 8, 2025 226 views

تمام کیٹیگریز

  • others (6)
  • آرٹ/کلچر (4)
  • ادب (43)
  • انٹرویوز (3)
  • بچے (2)
  • بلاگ (41)
  • جشن رومی 2025 (14)
  • خصوصی مضامین (11)
  • سیلف ہیلپ (4)
  • صحت (1)
  • متفرق (29)

نیوز لیٹر کے لیے سبکرائب کیجیے

ہمارے بارے میں

ہمارے بارے میں

رعنائی ایسا آن لائن علمی، ادبی سماجی، اور محدود طور پر صحافتی پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا بھر کے علم و دانش کو انسانوں کی بھلائی کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔

گوشۂ خاص

  • آموں کی پیٹی سے آج تک

    مارچ 1, 2026
  • رہنما، جو غداروں کے باعث مارے گئے

    مارچ 1, 2026
  • خبر، افواہ اور سوشل میڈیا؛ ایک لمحۂ فکریہ

    مارچ 1, 2026

تمام کیٹیگریز

  • others (6)
  • آرٹ/کلچر (4)
  • ادب (43)
  • انٹرویوز (3)
  • بچے (2)
  • بلاگ (41)
  • جشن رومی 2025 (14)
  • خصوصی مضامین (11)
  • سیلف ہیلپ (4)
  • صحت (1)
  • متفرق (29)
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • Threads

Copyright© 2025 Ranaayi, All rights reserved.

  • ہوم پیج
  • بلاگ
  • خصوصی مضامینNew
  • ادب
  • متفرق
    • صحت
    • سیلف ہیلپ
    • انٹرویوز
    • بچے
    • خواتین
  • آرٹ/کلچر

یہ بھی پڑھیںx

مزاح، لطائف اور احساس مسرت

جنوری 21, 2026

معین نظامی کی مخطوطہ شناسی

فروری 24, 2026

لاہور بک فیئر کی تاریخوں کا...

دسمبر 9, 2025
سائن ان کریں۔

احتفظ بتسجيل الدخول حتى أقوم بتسجيل الخروج

نسيت كلمة المرور؟

پاس ورڈ کی بازیافت

سيتم إرسال كلمة مرور جديدة لبريدك الإلكتروني.

هل استلمت كلمة مرور جديدة؟ Login here