آج مجھے مشہور کلاسیکی عالم اور سنسکرت کی ماہر انتونیا روپل کی جرمن زبان میں لکھی ہوئی کتاب موصول ہوئی۔
یوں محسوس ہوتا ہے کہ سن 2025 اپنے اختتام پر مجھے اپنی سب سے قیمتی موتی عطا کر رہا ہو۔
یہ کتاب مجھے جرمن زبان کے ذریعے سنسکرت سیکھنے کا ایک نیا موقع دے گی۔ جرمن اور سنسکرت کے درمیان گہری لسانی نسبتیں ہیں، اور سنسکرت زبان و ادب پر جرمن علمی روایت بہت مستحکم ہے۔ بالخصوص وہ عظیم، کثیر جلدوں پر مشتمل جرمن–سنسکرت لغت—دنیا کے بہترین علمی سرمایوں میں شمار ہوتی ہے۔
انتونیا روپل کا دل سے شکریہ، اس قیمتی تحفے کے لیے!
سنسکرت، عربی، فارسی، یونانی اور لاطینی جیسی کلاسیکی زبانوں کا مطالعہ محض علم کے ذخیرے میں اضافے یا تعلیمی اسناد کے حصول کا نام نہیں۔ میرے لیے یہ سفر اس معاصر دنیا کی مادہ پرستانہ، سرمایہ دارانہ، لذت پرست اور بڑھتی ہوئی سطحی ذہنیت سے رہائی کی ایک کوشش ہے۔
آج ریڈنگز، گلبرگ میں ایک خوش رنگ لمحہ میرا منتظر تھا۔ڈاکٹر انوار ناصر صاحب کی محبت سے یہ کتاب تحفے میں ملی، خدا انہیں شاد و آباد رکھے!

