67
جو اپنی بولی سے پریم کرتا ہو
وہ کیسے انکار کرے
عربی کے جمالِ معنی کا
فارسی کے حُسنِ نازک کا
سنسکرت کی کومل سُندرتا کا؟
جس نے اپنا دل
اپنے محبوب کے سپرد کر دیا ہو
وہ دوسروں کے محبوبوں کی
توہین کیسے کرے؟
جس دل نے
محبت کا سلیقہ سیکھ لیا ہو
وہ کسی زباں سے کیوں لڑے؟
وہ جانتا ہے
معنی کی وہی حسین دیوی
سب کی روح ہے
(شاہد رشید، 18 دسمبر، 2025ء،لاہور، عربی زبان کا عالمی دن)