Ranaayi
  • ہوم پیج
  • بلاگ
  • خصوصی مضامینNew
  • ادب
  • متفرق
    • صحت
    • سیلف ہیلپ
    • انٹرویوز
    • بچے
    • خواتین
  • آرٹ/کلچر
Home » رومی اور عربی شاعری کا ایک دیوان

رومی اور عربی شاعری کا ایک دیوان

معین نظامی

کی طرف سے Ranaayi دسمبر 20, 2025
کی طرف سے Ranaayi دسمبر 20, 2025 0 comments
شیئر کریں۔ 0FacebookTwitterPinterestWhatsapp
66

 

عربی کے کلاسیکی شاعروں میں مُتَنَبّی کا تخلیقی اور فنّی پایہ بہت بلند ہے اور اس کے فکر و فن کی عظمت نے دنیا بھر کے شاعروں، ادیبوں اور دانش وروں کو متاثر کیا ہے. مختلف زبانوں میں اس کے دیوان کی چالیس سے زیادہ شرحیں اور بیس سے زائد تراجم موجود ہیں. اتنی مقبولیت شاید ہی اور کسی قدیم عربی شاعر کے حصّے میں آئی ہو. عربی ادب و تہذیب میں ضرب الامثال بننے والے سب سے زیادہ مصرعے اور اشعار بھی مُتَنَبّی ہی کے ہیں.

فارسی کے دو رجحان ساز شاعر سعدی شیرازی اور مولانا جلال الدّین محمّد رومی مُتَنَبّی کی حکمت آمیز شاعری اور اس کی حیرت انگیز قدرتِ کلام پر بہت فریفتہ تھے. سعدی اور رومی دونوں کی شاعری اور دیگر تصانیف میں مُتَنَبّی کے گہرے اثرات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں. کئی ایرانی محقّقین نے اس اہم موضوع پر مفید کتابیں اور مضامین بھی لکھے ہیں. سعدی پر مُتَنَبّی کے اثرات کے حوالے سے دو مستقل کتابیں اور پانچ تحقیقی مضامین ہماری نظر سے گزرے ہیں. رومی پر مُتَنَبّی کے اثرات کے ضمن میں ہمیں کسی جداگانہ کتاب کا تو علم نہیں ہو سکا البتہ چند اچّھے مضامین سے استفادے کا ضرور موقع ملا ہے.

رومی لڑکپن سے ہی بہت اشتیاق اور انہماک سے دیوانِ مُتَنَبّی کا مطالعہ کیا کرتے تھے اور ان کی یہ روش برسوں برقرار رہی. شمس تبریزی کی جب ان سے ملاقات ہوئی تو ان دنوں بھی رومی اکثر مُتَنَبّی کا دیوان زیرِ مطالعہ رکھا کرتے تھے. اس کے علاوہ وہ اپنے والد کی تقاریر و ملفوظات کا مجموعہ معارفِ بہا وَلَد اور علّامہ زَمَخشَری کی تفسیرِ قرآن کَشّاف بھی کامل استغراق سے پڑھا کرتے تھے. شمس نے اپنی ترجیحی مصلحتوں کی بنا پر رومی کو ان تمام مطالعات سے روک دیا اور ان پر یہ قدغن بھی لگا دی کہ وہ آئندہ کسی سے علمی بحث و مناظرہ بھی نہیں کیا کریں گے.

رومی حتّیَ الامکان بڑے اخلاص سے شمس تبریزی کی ہدایات پر کاربند رہے لیکن اوائلِ احوال میں کبھی کبھار خود کو مطالعے سے باز نہیں رکھ پاتے تھے. وہ جب بھی بے اختیار ہو کر ارتکابِ انحراف کر بیٹھتے تو شمس کو اس حکم عدولی کی خبر ہو جاتی اور وہ اپنے مخصوص شدید انداز میں رومی کو بے پناہ زجر و تنبیہ کیا کرتے تھے. شمس کا اندازِ تربیت اتنا تند و تلخ تھا کہ رومی جیسے سلیم الفطرت اور سعید المزاج شاگرد ہی اسے سہار سکتے تھے.

ایک رات رومی دیر تک مُتَنَبّی کا کلام پڑھتے اور لطف لیتے رہے. انھیں دل ہی دل میں احساسِ جرم بھی ہو رہا تھا. اسی کیفیت میں ان کی آنکھ لگ گئی. انھوں نے دیکھا کہ شمس بڑی برہمی سے مُتَوسّط قامت کے ایک نحیف و نزار شخص کو ڈاڑھی سے پکڑے تقریباً گھسیٹتے ہوئے ان کے پاس لائے اور بڑے جلال سے کہنے لگے :

تم اس کا کلام پڑھتے رہتے ہو!

وہ بے چارہ شخص شمس کی مضبوط گرفت میں بری طرح تڑپ رہا تھا. اس نے رومی سے کہا : مَیں مُتَنَبّی ہوں. خدا کے لیے اس بندہء خدا سے میری جان چُھڑوائیے. میرا کلام نہ پڑھا کیجے، بہت کرم ہو گا.

رومی کو شدید سردی میں بھی پسینہ سا آ گیا اور وہ ہڑبڑا کر اٹھ کھڑے ہوئے. حجرے کے دروازے پر دستک ہو رہی تھی. اس طرح کی دستک تو صرف شمس تبریزی ہی دیا کرتے تھے-

آپ کو اس میں دلچسپی ہو سکتی ہے۔
  • رومی کا تصور محبت (مختصر ویڈیو)
  • رومی کے دو شعر مع ترجمانی (ویڈیو)
  • طلب مکرر؛ شمس و رومی اور غالب
  • رومی جنوبی ایشاء میں ؛ چند نکات
شیئر کریں۔ 0 FacebookTwitterPinterestWhatsapp
Ranaayi

گزشتہ تحریر
جمالِ زیست
اگلی تحریر
اروندھتی کی نئی کتاب؛ چند باتیں

متعلقہ پوسٹس حسب ضرورت متن

مولانا رومی کے اشعارِ سوختہ

دسمبر 17, 2025

رومی کا تصور محبت (مختصر ویڈیو)

دسمبر 26, 2025

رومی جنوبی ایشاء میں ؛ چند نکات

دسمبر 18, 2025

ہو الشّافی؛ دیوان شمس تبریزی

دسمبر 18, 2025

ایلف شفق، عشق اور چالیس اصول

دسمبر 20, 2025

مثنوی رومی اور مشرق و مغرب کا تصور عشق

دسمبر 17, 2025

رومی اور شمس کے قونیہ میں

دسمبر 19, 2025

طلب مکرر؛ شمس و رومی اور غالب

دسمبر 19, 2025

رومی کے دو شعر مع ترجمانی (ویڈیو)

دسمبر 24, 2025

دس روزہ جشنِ رومی کا افتتاح

دسمبر 17, 2025

Leave a Comment Cancel Reply

اگلی بار جب میں کمنٹ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

Recent Posts

  • روشنی (کہانی)
  • عشق کی تقویم میں / حارث خلیق
  • ادب یا شہر؟ / اقبال خورشید
  • اخلاق احمد کی کتاب بھید بھرے
  • احوال ایران؛ چند فکری زاویے

Recent Comments

دکھانے کے لئے کوئی تبصرہ نہیں۔

رابطہ کیجیے

Facebook Twitter Instagram Pinterest Youtube Email

زیادہ مقبول تحریریں

  • 1

    بلاک کرنے کے نفسیاتی مضمرات

    دسمبر 8, 2025 240 views
  • 2

    صوفیوں کا استاد رنِد

    دسمبر 8, 2025 217 views
  • 3

    ہم نامی کا مغالطہ

    دسمبر 8, 2025 213 views
  • 4

    محمود الحسن کی کتابیں؛ دسمبر کا بہترین مطالعہ

    دسمبر 8, 2025 205 views
  • 5

    نفسیاتی مسائل کے بارے میں ایک غلط فہمی

    دسمبر 8, 2025 182 views

تمام کیٹیگریز

  • others (4)
  • آرٹ/کلچر (3)
  • ادب (37)
  • انٹرویوز (2)
  • بچے (1)
  • بلاگ (21)
  • جشن رومی 2025 (14)
  • خصوصی مضامین (7)
  • سیلف ہیلپ (3)
  • صحت (1)
  • متفرق (23)

نیوز لیٹر کے لیے سبکرائب کیجیے

ہمارے بارے میں

ہمارے بارے میں

رعنائی ایسا آن لائن علمی، ادبی سماجی، اور محدود طور پر صحافتی پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا بھر کے علم و دانش کو انسانوں کی بھلائی کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔

گوشۂ خاص

  • روشنی (کہانی)

    جنوری 13, 2026
  • عشق کی تقویم میں / حارث خلیق

    جنوری 12, 2026
  • ادب یا شہر؟ / اقبال خورشید

    جنوری 11, 2026

تمام کیٹیگریز

  • others (4)
  • آرٹ/کلچر (3)
  • ادب (37)
  • انٹرویوز (2)
  • بچے (1)
  • بلاگ (21)
  • جشن رومی 2025 (14)
  • خصوصی مضامین (7)
  • سیلف ہیلپ (3)
  • صحت (1)
  • متفرق (23)
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • Threads

Copyright© 2025 Ranaayi, All rights reserved.

  • ہوم پیج
  • بلاگ
  • خصوصی مضامینNew
  • ادب
  • متفرق
    • صحت
    • سیلف ہیلپ
    • انٹرویوز
    • بچے
    • خواتین
  • آرٹ/کلچر

یہ بھی پڑھیںx

طلب مکرر؛ شمس و رومی اور...

دسمبر 19, 2025

لفظِ رومی؛ چند باتیں

دسمبر 19, 2025

رومی اور شمس کے قونیہ میں

دسمبر 19, 2025
سائن ان کریں۔

احتفظ بتسجيل الدخول حتى أقوم بتسجيل الخروج

نسيت كلمة المرور؟

پاس ورڈ کی بازیافت

سيتم إرسال كلمة مرور جديدة لبريدك الإلكتروني.

هل استلمت كلمة مرور جديدة؟ Login here