چون دعا کردم دگرگون شوم، اندیشهام دگر شد
چون راهنمایی خواستم، دل سخن گفت.
چون شادی طلبیدم، منِ مجازی فرو ریخت.
چون آرام خواستم، پذیرش شکفت.
چون فراوانی خواستم، ایمان در را گشود.
چون معجزه طلبیدم، خویشتن را یافتم.
چون عشق خواستم، عشق گفت دل بگشا
اٌردو ترجمہ
کوئی گِلہ نہ رہا اور نہ کوئی شکوہ رہا
جواب سارے سوالوں کا ذات ہی سے ملا
دعا یہ مانگی کہ تبدیل ہوں مرے حالات
یہ میرا ذہن ہی یکسر لگا مجھے، بدلا
دعا یہ مانگی کہ میری بھی رہبری ہو جاۓ
یہ واقعہ ہے کہ خود میرا دل ہُوا گویا
طلب ہوئی کہ خوشی بھی مرے نصیب میں ہو
انًا طلب میں تھی پیوست، ہو گئی وہ ہوا
سکونِ قلب کی خواہش ہوئی تھی کیا بیدار
قُبولیَت سے ہوئی دلپذیر ساری فَضا
خُدا سے مانگی دُعا کوئی معجزہ ہو جاۓ
یُوں خود کو پا لیا میں نے، عجب کرشمہ ہُوا
تمنا پیدا ہُوئی عشق ہی مجھے مِل جاۓ
کہا یہ عشق نے تم دل تو اپنا کھولو ذرا